قومی

Bihar teachers sell gunny bags: بہار کے محکمہ تعلیم کا نیا فرمان، اب ریاست کے اساتذہ بیچیں گے بوریاں، 20 روپے ہوگی قیمت

بہار حکومت نے اساتذہ کے لیے ایک عجیب و غریب فرمان جاری کر دیا ہے۔ اس حکم کے تعلق سے ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ اب اساتذہ بورا چٹی فروخت کریں گے۔ اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے لیے لائے گئے اناج کی خالی بوریوں کو اب اساتذہ 20 روپے کے حساب سے فروخت کریں گے۔ اس کے لیے باقاعدہ طور پر تحریری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اساتذہ کو بوریاں فروخت کرنے کی ہدایت

ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ خط 14 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ مڈ ڈے میل کے ڈائریکٹر متھیلیش مشرا نے تمام ضلعی پروگرام (مڈ ڈے میل) کو ہدایت دی ہے کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے تمام اسکولوں کے طالب علموں کے لئے مڈ ڈے میل کے تحت آنے والے اناج کی کھپت کے بعد خالی ہونے والی بوریوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ فروخت سے آنے والی رقم کو اسٹیٹ پلان فنڈ کے انتظام کے لیے چلائے جانے والےمقامی بینک کھاتوں میں جمع کرایا جائے۔ ڈائریکٹر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بوریاں اور چٹائیاں بیچ کر جمع کی جانی والی رقم کی اطلاع ڈائریکٹر مڈ ڈے میل کے ذریعے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر کو تحریری طور پر دی جائے۔

محکمہ تعلیم پہلے بھی کرا چکا ہے اپنی تذلیل

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ریاستی محکمہ تعلیم کے نئے فرمان کے تعلق سے اس کی تذلیل ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھی محکمہ تعلیم اپنے احکامات کو لے کر کئی بار زیر بحث رہا ہے۔ سال 2016 میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کی گئی ایک ہدایات میں اناج کی فراہمی کے عمل میں ملنے والی بوریوں کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

2 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

2 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

3 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

3 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

4 hours ago