قومی

Acharya Pawan Tripathi : بہار کی شاندار جیت کا سلسلہ ممبئی میں بھی جاری رہے گا: آچاریہ پون ترپاٹھی

ممبئی: بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار اور تاریخی جیت کے بعد اب اس کی سیاسی گونج مہاراشٹر میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی اور ممبئی بی جے پی کے نو منتخب جنرل سکریٹری آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا ہے کہ بہار کی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، ان کی ترقی کی پالیسی اور بہتر حکمرانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ جیت مثبت سیاست کی جیت ہے۔ انہوں نے یقین کے ساتھ دعویٰ کیا کہ بی ایم سی سمیت مہاراشٹر کے تمام مقامی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور اس بار بی ایم سی میں بی جے پی کا میئر کُرسی سنبھالے گا۔

آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا کہ ملک کی عوام اب صاف ستھری، مثبت اور ترقی پر مبنی سیاست چاہتی ہے، جبکہ اپوزیشن صرف باہمی اختلافات اور انتشار کی سیاست میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بھارت نے منفی اتحادوں اور ووٹ بینک پر مبنی سیاست کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔ جو بھی جماعتیں کانگریس کے ساتھ کھڑی ہیں، ان کی شکست یقینی ہے ، چاہے وہ تیجسوی یادو ہوں، اکھلیش یادو یا ادھو ٹھاکرے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھی سیاسی ماحول واضح ہے اور عوام جانتی ہے کہ ترقی صرف بی جے پی ہی دے سکتی ہے۔ مہاراشٹر کے کامیاب اور بااثر وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی قیادت میں مہا یوٹی (اتحادی محاذ) کو بڑی کامیابی ملے گی اور ممبئی کی شہری انتظامیہ میں تبدیلی لائی جائے گی۔ آچاریا تریپاٹھی کے مطابق، ”ممبئی کی عوام کو دیوا بھاؤ (فڈنویس) کے وعدوں پر پورا بھروسہ ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی میں میٹرو کے جال کی توسیع، کوسٹل روڈ، آبی ٹرانسپورٹ سسٹم، ایلیویٹڈ روڈز سمیت کئی بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ تمام کام ممبئی کو نہ صرف زیادہ محفوظ بلکہ عالمی معیار کا جدید شہر بنانے کے مقصد کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔ آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام بی جے پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی اور ممبئی میں ترقی اور شفاف نظم و نسق کا نیا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ”بی جے پی کا پرچم بی ایم سی میں ضرور لہرا کر رہے گا“۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

2 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

2 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

2 hours ago