قومی

Bihar Records Bumper Voter Turnout : بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شام 5 بجے تک 67.14 فیصد ریکارڈ ووٹنگ

پٹنہ (بہار): بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹروں نے جمہوریت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے شام 5 بجے تک 67.14 فیصد کی شاندار پولنگ درج کروائی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یہ شرح پہلے مرحلے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے، جس نے ریاست میں انتخابی جوش کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انتخابی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹنگ کشن گنج ضلع میں 76.26 فیصد رہی۔ اس کے بعد کٹیہار میں 75.23 فیصد، پورنیہ میں 73.79 فیصد، سپول میں 70.69 فیصد، مشرقی چمپارن میں 69.02 فیصد اور بانکا میں 68.91 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری طرف، نوادہ ضلع میں سب سے کم یعنی 57.11 فیصد پولنگ درج ہوئی۔ دیگر اضلاع میں بھی ووٹروں نے بھرپور حصہ لیا، جن میں ارریہ 67.79 فیصد، ارول 63.06 فیصد، اورنگ آباد 64.48 فیصد، بھاگلپور 66.03 فیصد، جہان آباد 64.36 فیصد، کیمور (بھبوا) 67.22 فیصد، مغربی چمپارن 69.02 فیصد اور گیا 67.50 فیصد شامل ہیں۔ جموئی میں 67.81 فیصد، روہتاس میں 60.09 فیصد، شیوہر میں 67.31 فیصد، سیتامڑھی میں 65.28 فیصد اور مدھوبنی میں 61.79 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

اہم اسمبلی حلقوں میں سپول نے 69.72 فیصد، ساسارام نے 60.97 فیصد، موہنیا نے 68.24 فیصد، کٹمبا نے 62.17 فیصد، گیا ٹاؤن نے 58.43 فیصد، چین پور نے 67.41 فیصد، دھمدہا نے 74.20 فیصد، ہر سدھی نے 70.98 فیصد اور جھنجھارپور نے 57.73 فیصد پولنگ ریکارڈ کی۔ دوسرے مرحلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ کے 12 وزیروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ ان میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے امیدوار ویجندر یادو (سپول)، لیسی سنگھ (دھمدہا)، جینت کُشواہا (امرپور)، سمیت سنگھ (چکائی)، محمد زماں خان (چین پور) اور شیلا منڈل (فول پراس) شامل ہیں۔

بی جے پی کے وزیروں میں پریم کمار (گیا)، رینو دیوی (بیتیا)، وجے کمار منڈل (سکٹی)، نتیش مشرا (جھنجھارپور)، نیرج ببلو (چھاتاپور) اور کرشن نندن پاسوان (ہر سدھی) میدان میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلے میں ریاست میں 65.08 فیصد کی ریکارڈ پولنگ ہوئی تھی، جو بہار کی انتخابی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی، جس کے بعد ریاست کا نیا سیاسی منظرنامہ واضح ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

4 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

5 hours ago