قومی

Bihar Rajya Sabha Election: آج طے ہوگا بہار سے دہلی کا سفر! این ڈی اے بمقابلہ عظیم اتحاد: جانیے ایک نشست پر کہاں پھنسا ہے پینچ؟

آج (16 مارچ) کا دن بہار کی سیاست میں ایک اہم دن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پیر کے روز بہار کی پانچ راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، جس کے باعث ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے تمام تیاریایوں کے ساتھ ووٹنگ بہار حکومت کی جانب سے بنائے گئے پولنگ سینٹر پر جاری ہے، جہاں تمام اراکینِ اسمبلی اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں اور وہ  پانچ راجیہ سبھا اراکین کو منتخب کر کے دہلی بھیجیں گے۔

ووٹنگ کب شروع ہوئی؟

انتخابی پروگرام کے مطابق ووٹنگ صبح 9 بجے سے شروع ہوگئی اور پورے دن جاری رہنے کے بعد شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔ ووٹنگ ختم ہوتے ہی آج ہی یعنی 16 مارچ کو نتائج کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت 6 امیدوار میدان میں

اس بار بہار کی پانچ راجیہ سبھا نشستوں کے لیے کل چھ امیدوار میدان میں ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے نتن نوین اور شیوِیش کمار کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں جنتا دل (یونائیٹڈ) کی جانب سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور رام ناتھ ٹھاکر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ راشٹریہ لوک مورچہ کے صدر اوپیندر کشواہا این ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔ جبکہ راشٹریہ جنتا دل نے عظیم اتحاد کی طرف سے اے ڈی سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔اطلاعات کے مطابق این ڈی اے کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے اراکینِ اسمبلی کو مختلف گروپوں میں تقسیم کر کے ووٹنگ کے طریقہ کار کی تربیت بھی دی گئی ہے۔ این ڈی اے کے لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے راجیہ سبھا کی پانچوں نشستوں پر فتح حاصل کر لے گی۔

ایک نشست پر پھنسا معاملہ

243 رکنی بہار اسمبلی میں اگر پانچ راجیہ سبھا نشستوں کا حساب لگایا جائے تو ایک نشست جیتنے کے لیے 41 اراکینِ اسمبلی کے ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ اس حساب سے این ڈی اے کے پاس کل 202 اراکینِ اسمبلی کی حمایت ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پانچ میں سے چار نشستیں تو این ڈی اے کے پاس یقینی ہیں، لیکن پانچویں نشست پر معاملہ پھنسا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یعنی اگر این ڈی اے پانچویں نشست جیتنے کی کوشش کرتی ہے تو اس کے پاس 38 ووٹ بنتے ہیں، جو مطلوبہ تعداد سے 3 ووٹ کم ہیں۔

دوسری جانب بہار میں مہاگٹھ بندھن کے پاس کل 35 اراکینِ اسمبلی ہیں اور راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار اے ڈی سنگھ کی جیت بھی غیر یقینی نظر آ رہی ہے۔ تاہم نتائج آنے کے ساتھ ہی اس ایک نشست پر پھنسا ہوا معاملہ بھی صاف ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

25 minutes ago

EC Announces Voter List Revision: الیکشن کمیشن نے جاری کیا نیا شیڈول، 12 نومبر کو آئے گی ڈرافٹ ووٹر لسٹ، جانئے غلطیوں کی اصلاح کیسے کرائیں

اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…

57 minutes ago