قومی

Nitish Kumar elected NDA legislative party leader: نتیش کمار این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب، 20 نومبر کو وزیر اعلی کے طور پر لیں گے حلف

پٹنہ،: بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے نے زبردست جیت حاصل کی. نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بدھ کو این ڈی اے کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی، جس میں نتیش کمار کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نتیش کمار جمعرات کے روز گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

سینئر لیڈران نے نتیش کمار کو دی مبارکباد

بہار قانون ساز اسمبلی کے سنٹرل ہال میں منعقدہ میٹنگ میں این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے تمام نو منتخب ایم ایل ایز موجود تھے۔ کئی سینئر لیڈران نے بھی شرکت کی۔ نتیش کمار کو متفقہ طور پر این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد سینئر لیڈران نے سی ایم نتیش کمار کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ اس سے پہلے بی جے پی اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹیوں نے الگ الگ میٹنگیں کیں۔ سمراٹ چودھری کو لیڈر اور وجے کمار سنہا کو ڈپٹی لیڈر منتخب کیا گیا، نتیش کمار جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے۔

20 نومبر کو ہوگی حلف برداری کی تقریب

نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 20 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوگی۔ گاندھی میدان میں بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ عام اور سرکردہ لوگوں کے متوقع بھیڑ کو دیکھتے ہوئے مناسب تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نتیش کمار نے نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج گاندھی میدان کا دورہ کیا۔  معائنہ کے دوران نتیش نے عہدیداروں سے اسٹیج پر مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔

این ڈی اے کو 202 سیٹوں پر ملی کامیابی

این ڈی اے نے بہار اسمبلی انتخابات میں کل 202 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی نے 89 سیٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) 85 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ چراغ پاسوان کی پارٹی، لوک جن شکتی (آر) نے 19 جیتیں، یہ این ڈی اے میں تیسری سب سے بڑی پارٹی اور بہار میں چوتھی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ ہندوستانی عوام مورچہ نے پانچ اور راشٹریہ لوک مورچہ نے چار نشستیں جیتیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Saayoni Ghosh Statement: ’’راہل گاندھی کی قیادت میں ٹی ایم سی کے ساتھ جڑے کانگریس‘‘، سایونی گھوش کا مشورہ

این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: نوجوانوں کو بڑا تحفہ، 20ویں روزگار میلے میں 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو پی ایم مودی دیں گے تقرری نامے

20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…

3 hours ago