قومی

Vijay Kumar Chaudhary on Bihar Politics: بہارمیں سی ایم پرتعطل کے دوران وجے چودھری کا بڑا بیان، کہا-”وزیراعلیٰ وہیں ہوگا، جو…‘‘

بہارمیں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق تبادلہ خیال جاری ہے۔ بہارمیں پہلی بار بی جے پی کا وزیراعلیٰ بنانے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ اسی درمیان بہارکے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات پروزیر وجے کمار چودھری نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمراٹ چودھری پہلے بھی سی ایم ہاوس آتے تھے۔ نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ فطری ہے کہ آپس میں بات چیت ہوگی۔ ابھی کابینہ سے متعلق کوئی غوروخوض نہیں کیا گیا ہے۔ چند دنوں کا انتظار ہے، رک جائیے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ پرانہوں نے کہا کہ جلد ہی سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

بی جے پی کی سفارش کے بعد فائنل کیا جائے گا وزیراعلیٰ کا نام

وزیراعلیٰ کے نام سے متعلق بھی وجے چودھری نے ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا، ”بی جے پی کو طے کرنا ہے۔ ان کی سفارش پراین ڈی اے کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں لیڈرمنتخب کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ وہی ہوگا جو این ڈی اے اراکین اسمبلی کا لیڈر منتخب ہوگا۔ بی جے پی کا اس میں اہم کردار ہوگا۔ بی جے پی سفارش کرے گی، تب نام فائنل ہوگا۔“

سمراٹ چودھری نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی

نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے اتوار(12 اپریل) کو وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی، جس سے سیاسی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ اس سے پہلے، ہفتہ (11 اپریل) کو سمراٹ چودھری اوروجے کمار سنہا نے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے ملاقات کی۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں 14 اپریل کوکابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اسی دن نتیش کمارچیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اور15 اپریل کونئی حکومت کی تشکیل متوقع ہے۔

“گڈ گورننس اورسماجی انصاف میں نتیش کمارکی اہم شراکت”
نتیش کمارنے 10 اپریل 2026 کوراجیہ سبھا کے رکن کے طورپرحلف لیا تھا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے حلف دلایا۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری سمیت کئی لیڈروں نے نتیش کمارکومبارکباد دی۔ سمراٹ چودھری نے انسٹاگرام پرلکھا، “راجیہ سبھا کے رکن کے طورپرحلف لینے پروزیراعلیٰ نتیش کمارکودل کی گہرائیوں سے مبارکباد اورنیک خواہشات۔ بہارمیں اچھی حکمرانی، ترقی اورسماجی انصاف میں آپ کا تعاون تاریخی رہا ہے۔ مضبوط انفراسٹرکچرکی تعمیر، تعلیم اورصحت کے نظام میں بہتری، خواتین کوبااختیار بنانے کے لیے موثراقدامات اورایک مضبوط قانون سازی اورریاست کوایک مضبوط قانون سازی دی گئی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اوربہارمقننہ کے دونوں ایوانوں کے رکن ہونے کا تاریخی اعزازحاصل کیا ہے۔ سمراٹ چودھری نے یقین ظاہرکیا کہ ان کا تجربہ، وژن اورعوامی بہبود کے تئیں لگن راجیہ سبھا میں قومی پالیسیوں کو ایک نئی سمت دے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

38 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

1 hour ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

3 hours ago