قومی

Man arrested for threatening to kill PM Modi: پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا بھاگلپور سے گرفتار، این آئی اے کی جانچ میں بڑا انکشاف

بھاگلپور: بہار دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے سمیر رنجن نامی ملزم کو پولیس نے جمعہ کے روز بھاگلپور سے گرفتار کر لیا ہے۔ الزام ہے کہ 29 مئی کو اس نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک اہلکار کو واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں اس نے پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

 این آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ نے کی جانچ

اس پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے این آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ نے تحقیقات کی۔ تحقیقات کے دوران بھاگلپور پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا۔ اس کے بعد ملزم سمیر رنجن کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے منٹو چودھری کو بھی کر لیا گرفتار

اس کے بعد پولیس نے منٹو چودھری کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے لیے منٹو کو گرفتار کرنا ضروری تھا کیونکہ جس موبائل فون نمبر سے سمیر رنجن نے پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی وہ منٹو چودھری کا تھا۔ اس کے بعد جب پولیس منٹو چودھری کے پاس پہنچی تو اس نے بھی پوچھ گچھ کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔

منٹو چودھری نے کہا، وہ تو پڑھا لکھا نہیں ہے

منٹو چودھری نے کہا کہ وہ تو پڑھا لکھا بھی نہیں ہے۔ اس نے بمشکل دسویں پاس کی ہے۔ ایسے میں وہ ایسی حرکت کیسے کر سکتا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ سمیر رنجن نے دھوکہ دہی سے اس کے نام پر سم کارڈ لیا اور ایسا کام کیا، تاکہ اسے پھنسایا جاسکے۔ اس معاملے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔

پولیس نے  چار گھنٹے کے اندر معاملے کو سلجھایا

پولیس نے اپنی مستعدی کے بل بوتے پر ملزم سمیر رنجن کو صرف چار گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے پورے معاملے کو سلجھا دیا۔ اس دوران ملزم سمیر رنجن کے بارے میں بھی کئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے بی سی اے کیا ہے۔ وہ کووڈ 19 کے دور سے پہلے نوکری کرتا تھا۔ لیکن، بعد میں اس کی نوکری چھوٹ گئی۔ اس کے بعد اسے کہیں بھی اچھی نوکری نہیں ملی۔ ملازمت میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں رہنے لگا۔

 بہار کے دو روزہ دورے پر ہیں وزیر اعظم مودی

آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی بہار کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ 29 مئی کو وہ پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نے روڈ شو کیا۔ آج ان کا بہار کے روہتاس کے بکرم گنج میں ایک پروگرام ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

29 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

51 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

2 hours ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago