قومی

Bihar Elections 2025: ’’جموئی میں بٹن اتنی تیز دباؤ، کرنٹ اٹلی تک پہنچے…‘‘، ریلی میں ووٹروں سے امت شاہ کا خطاب

جموئی: مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد دعویٰ کیا کہ لالو پرساد یادو اور راہل گاندھی کی پارٹیوں کا صفایا ہو گیا ہے۔ جموئی کی انتخابی ریلی میں عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے امت شاہ نے کہا،“11 نومبر کو جموئی میں بٹن اتنی زور سے دبانا کہ کرنٹ اٹلی تک پہنچ جائے۔”

بہار کے جموئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بہار کی عوام نے پہلے مرحلے میں ہی یہ اعلان کر دیا ہے کہ جنگل راج بھیس بدل کر، کپڑے اور چہرہ بدل کر واپس آنا چاہتا ہے، لیکن ہم اسے آنے نہیں دیں گے۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ لالو–رابڑی کے دورِ حکومت میں جب بارات نکلتی تھی تو اس کے ساتھ چند لوگ پستول (کٹہ) لے کر پہنچ جاتے تھے تاکہ بھتہ وصول کیا جا سکے۔ اُس دور میں تاوان کے لیے اغوا اور قتلِ عام ہوتے تھے، 20 سے زیادہ بڑے قتلِ عام بہار میں ہوئے۔ اسی جنگل راج نے بہار کی صنعت و تجارت کو برباد کر دیا اور ریاست کو غریب بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے جنگل راج کا خاتمہ کیا۔ مودی جی نے پچھلے دس سالوں میں بہار کے ہر کونے میں سڑکیں، پل، بجلی کے کارخانے، گنے کی فیکٹریاں، ایتھنول اور کھاد کے پلانٹ لگا کر ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔ اگلے پانچ سال بہار کو مکمل طور پر ترقی یافتہ بنانے کے ہوں گے۔

ریلی کے دوران بہار میں نکسل ازم پر بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ایک زمانے میں پورا جموئی سرخ دہشت میں ڈوبا ہوا تھا۔ نکسلوں نے یہاں اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔ 150 نکسلوں نے ایک بار دھنباد-پٹنہ ایکسپریس کو ہائی جیک کر کے تین مسافروں کو قتل کر دیا تھا۔ گیا، اورنگ آباد اور جموئی میں انہی کا راج تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ یہ مودی جی کی حکومت کا ہی نتیجہ ہے کہ نکسل ازم کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔ کبھی بہار کے کچھ اضلاع میں دوپہر تین بجے تک ہی ووٹنگ ہوتی تھی، مگر اب نکسل خطرہ ختم ہونے کے بعد شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہاں کا چورمارا گاؤں، جو منگیر–جموئی سرحد پر ہے، پچیس سال بعد نکسل سے آزاد ہوا ہے۔

انہوں نے ووٹروں سے کہا کہ اگر آپ سے ذرا بھی غلطی ہوئی اور آپ کمَل (بی جے پی) یا تیر (جے ڈی یو) کے نشان سے ہٹ گئے تو پھر سے جنگل راج واپس آ جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

9 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

9 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

10 hours ago