الیکشن کمیشن نے شفافیت، سکیورٹی اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیشن کے مطابق، پوسٹل بیلٹ کی گنتی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر یا اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں کے سامنے کی جائے گی۔ بہار کی تمام 243 اسمبلی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہر حلقے کے لیے ایک ریٹرننگ آفیسر اور ایک کاؤنٹنگ آبزرور تعینات کیا گیا ہے۔
تنازع ہونے پر وی وی پیٹ پرچیوں سے ای وی ایم ووٹوں کا موازنہ
انتخابی نتائج کو راؤنڈ وائز اور اسمبلی وائز مرتب کر کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے ذریعے الیکشن کمیشن کے آفیشئل نتیجہ پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ ای وی ایم ووٹوں کی گنتی کے دوران ہر کنٹرول یونٹ کو ٹیبل پر لایا جائے گا اور ایجنٹوں کو دکھایا جائے گا کہ اس کی سیل اور سیریل نمبر درج تفصیلات سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔ اگر کسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی تعداد یا ریکارڈ میں کوئی بے ضابطگی پائی جاتی ہے تو اس اسٹیشن کی وی وی پیٹ پرچیوں کی لازمی گنتی کی جائے گی۔ ہر میز پر ایک کاؤنٹنگ سپروائزر، ایک کاؤنٹنگ اسسٹنٹ اور ایک مائیکرو آبزرور تعینات کیا گیا ہے۔
18 ہزار سے زائد کاؤنٹنگ ایجنٹ، جو امیدواروں کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں
اس کے علاوہ 18 ہزار سے زائد کاؤنٹنگ ایجنٹ، جو امیدواروں کی جانب سے مقرر کیے گئے ہیں، ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی کریں گے تاکہ تمام کارروائی شفاف اور غیرجانبدارانہ طریقے سے مکمل ہو۔ای وی ایم کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہر اسمبلی حلقے میں 5 پولنگ اسٹیشنوں کا رینڈم انتخاب کیا جائے گا جہاں وی وی پیٹ پرچیوں کا موازنہ ای وی ایم کے نتائج سے کیا جائے گا۔ یہ عمل امیدواروں اور ان کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ہوگا۔
تقریباً 5 کروڑ سے زائد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا
بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 6 اور 11 نومبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار بہار میں ووٹنگ کا تمام ریکارڈ ٹوٹ گیے اور دونوں مرحلوں کو ملا کر 67.13 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار میں ووٹروں کی کل تعداد 7,45,26,858 ہے۔ اس انتخاب میں ریاست بھر کے تقریباً 5 کروڑ سے زائد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…
ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…