قومی

Bihar Election 2025: بہار کے اسمبلی انتخابات میں بھومیہار ووٹروں پر سیاست کا دار و مدار، کئی حلقوں میں بھومیہار بمقابلہ بھومیہار کی سیدھی ٹکر

جوں جوں انتخابی تاریخ نزدیک آ رہی ہے، انتخابی مہم کا جوش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر پارٹی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں ہے اور ذات پات کے مساوات کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بار بحث کا سب سے بڑا مرکز بھومیہار برادری بنی ہوئی ہے۔ یہ طبقہ اب تک بی جے پی کا مضبوط حمایتی رہا ہے، لیکن اس بار کئی نشستوں پر بھومیہار بمقابلہ بھومیہار کی سیدھی لڑائی نے سارے حساب تبدیل کر دیے ہیں۔

بھومیہار بمقابلہ بھومیہار

بی جے پی نے اس بار تقریباً 32 بھومیہار امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن نے بھی تقریباً 15 بھومیہار چہروں کو میدان میں اتارا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر پارٹی اس اثر و رسوخ رکھنے والے طبقے کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ موکاما، کیسوا، بر بیگھا، بیگوسرائے، مٹیہانی، بکرم اور لکھی سرائے جیسی نشستوں پر بھومیہار بمقابلہ بھومیہار کی سیدھی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

بکرم سیٹ پر لڑائی

پٹنہ کے بکرم اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے امیدوار سدھارتھ سوروپ اور کانگریس کے انل کمار آمنے سامنے ہیں۔ دونوں بھومیہار ہیں اور دونوں کا اثر و رسوخ مضبوط ہے۔ سدھارتھ پہلے کانگریس میں تھے، جو اب بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہیں انل کمار تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور 2020 میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ کر 52 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں روزانہ عوام کے درمیان رہتا ہوں، اس لیے عوام ہی میرا سہارا ہیں۔

کانگریس اور مہاگٹھ بندھن کا دعویٰ

کانگریس اور مہاگٹھ بندھن کا کہنا ہے کہ اس بار بھومیہار ووٹرز کا رجحان تبدیل ہو سکتا ہے۔ کانگریس کے بھومیہار لیڈر اور راجیہ سبھا رکن اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن نے بھومیہار اکثریتی نشستوں پر خاص توجہ دی ہے، اور تیجسوی یادو نے آدھے درجن سے زیادہ بھومیہار امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

4 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago