قومی

بہارمیں پہلی بار بی جے پی کا وزیراعلیٰ، سمراٹ چودھری نے لیا وزیراعلیٰ عہدے کا حلف، جے ڈی یو کوٹے سے وجے کمار چودھری اوروجیندر یادو بنے نائب وزیراعلیٰ، اب کیسی ہوگی بہارکی سیاست؟

سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا۔ آج صبح پٹنہ کے گورنرہاوس میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں انہوں نے وزیراعلیٰ عہدے اوررازداری کا حلف لیا۔ یہ بہار کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب بی جے پی کی طرف سے کوئی لیڈر وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال رہا ہے۔ پیرکے روزجنتا دل یونائیٹیڈ کے سربراہ نتیش کمارنے بہارکے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے سمراٹ چودھری کوذمہ داری سونپتے ہوئے بہارکے بہترکل کی امید ظاہرکی ہے۔

حلف برداری کے موقع پرکئی اہم لیڈران موجود رہے، جن میں بی جے پی کے قومی صدرنتن نبین، سابق وزیراعلیٰ اورراجیہ سبھا رکن نتیش کمار، مرکزی وزیرجے پی نڈا، مرکزی وزیرشیو راج سنگھ چوہان، جے ڈی کے کارگزارصدرسنجے کمارجھا، مرکزی وزیرراجیورنجن سنگھ (عرف للن سنگھ)، مرکزی وزیرجیتن رام مانجھی، بی جے پی کے ریاستی صدرسنجے سراوگی، آرایل ایم کے صدراپیندرکشواہا اورایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارون بھارتی شامل تھے۔ سمراٹ چودھری بہار کے 24ویں وزیراعلیٰ بنے ہیں۔

جے ڈی یوسے بنے دو نائب وزرائے اعلیٰ

اس موقع پرجے ڈی یوکوٹے سے دونائب وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف لیا ہے۔ جے ڈی یوسے وجے چودھری اور وجیندریادوکونائب وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے، بہارکی سیاست میں یہ بڑی تبدیلی مانی جا رہی ہے۔ منگل کے روزنتیش کمارنے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں سمراٹ چودھری کواتفاق رائے سے لیڈرمنتخب کیا گیا۔ حلف برداری سے پہلے ہی پٹنہ کی سڑکوں پرسمراٹ چودھری کووزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد کے بینرنظرآنے لگے۔ اب نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ بہارمیں ترقی اورگورننس پر توجہ دینے کی امید ہے۔

تینوں لیڈران میں ہے یہ مماثلت

ریاست کے نئے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اور جے ڈی یو کے دو نائب وزیراعلیٰ وجیندریادو اوروجے چودھری کے درمیان ایک خاص مماثلت ہے۔ دراصل، ایک طرف جہاں سمراٹ چودھری کئی پارٹیوں میں رہتے ہوئے بی جے پی میں آئے تھے، وہیں دوسری طرف وجے کمارچودھری اوروجیندرپرساد یادو بھی دوسری پارٹیوں میں رہ چکے ہیں۔ ان دونوں لیڈران نے بھی دوسری پارٹیوں سے اپنے سیاسی سفرکا آغازکیا تھا۔ سمراٹ چودھری نے جہاں آرجے ڈی سے اپنے سیاسی کیریئر کی شروعات کی تھی، پھر جے ڈی یو میں ہوتے ہوئے بی جے پی میں گئے۔ وہیں دوسری طرف وجے چودھری نے اپنے سیاسی کیریئرکی شروعات کانگریس پارٹی سے کی تھی۔ حالانکہ بعد میں وہ جنتا دل یونائیٹیڈ میں چلے گئے اوروزیراعلیٰ نتیش کمارکے قریبی بن گئے۔ اسی طرح وجیندرپرساد یادونے اپنا سفر1990 میں شروع کیا تھا۔ وہ پہلی بارسپول اسمبلی سیٹ سے جیت کرایوان میں پہنچے تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

7 minutes ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

52 minutes ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

2 hours ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

3 hours ago