بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار راج بھون پہنچے ہیں۔ انہوں نے گورنر راجیندرارلیکر سے ملاقات کی۔ نتیش کمارکے ساتھ وزیروجے چودھری بھی موجود رہے۔ 5 فروری کو بہاراسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہو رہا ہے۔ اس دن گورنر مشترکہ سیشن کو خطاب کریں گے۔ نتیش کمارایسے وقت میں راج بھون پہنچے ہیں، جب بہارکی سیاست میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
بہار کی سیاست میں دعویٰ کیا جار ہا ہے کہ لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کانگریس اور آرجے ڈی سے ناراض چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان تینوں پارٹیوں کے لیڈران اس سے انکار کرتے رہے ہیں۔ یہ تینوں سیاسی پارٹیاں بہارکی اقتدارمیں شامل ہیں۔ وہیں یہ پارٹیاں انڈیا الائنس میں بھی شامل ہیں اورسیٹ شیئرنگ پر بات چیت بھی جاری ہے۔ گورنرسے ملاقات کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندربوس کی جینتی پرمنعقدہ تقریب میں شرکت کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو بھی موجود رہے۔
نتیش-لالو کی ہوئی تھی ملاقات
تمام قیاس آرائیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے نتیش کمار اورآرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی ملاقات ہوئی تھی۔ میٹنگ میں تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔ دوسری جانب، جے ڈی یو میں اپنے اراکین اسمبلی کو پٹنہ میں رہنے کا حکم دیا تھا۔ نتیش کمار کے پھر سے بی جے پی کے ساتھ جانے کی قیاس آرائیوں پربھاگلپور سے جے ڈی یو رکن اسمبلی گوپال منڈل نے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار مرجائیں گے، مٹ جائیں گے، لیکن اب بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ اگرنتیش کمار بی جے پی کے ساتھ چلے گئے تو ان کا سیاسی زوال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار پالا بدلنے والے نہیں ہیں، اگروہ جائیں گے تو ان کا وجود ختم ہوجائے گا۔
نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادونے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا- آزاد ہند فوج کے بانی، عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندربوس کی جینتی پرمنعقدہ ریاستی تقریب میں انہوں نے ان کے مجسمے پرگلہائے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…