قومی

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا اعلان، سمراٹ چودھری کے قیادت میں لڑیں گے بہار الیکشن، نتیش کمارسے متعلق کیا ہے جے ڈی یو کا پلان؟

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کے ایک بیان نے بہارمیں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سینی نے اتوارکے روزکہا کہ بہاراسمبلی الیکشن بی جے پی کے لیڈراورنائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سینی کے اس بیان پر جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

جے ڈی یو نے امت شاہ کے بیان کا دیا حوالہ

جے ڈی یوکے قومی ترجمان راجیوٹنڈن نے کہا کہ بہارمیں این ڈی اے کی حکومت بڑی اکثریت سے بنے گی۔ اس کی قیادت نتیش کمار کریں گے۔ وہ وزیر اعلیٰ ہیں اوروزیراعلیٰ رہیں گے۔ یہ تازہ بیان امت شاہ جی کا ہے۔ جو انہوں نے ٹی وی نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے۔

سینی سماج کے پروگرام میں وزیراعلیٰ نے کہی یہ بات

اس کے ساتھ ہی جے ڈی یو ترجمان نے کہا کہ جیوتی با پھولے کی جیتنی کے موقع پر سینی سماج کے پروگرام میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے بیان دیا ہے۔ اس میں سینی سماج نے کہا کہ جس طرح سے ہریانہ میں آپ کے تعاون سے بی جے پی کی حکومت بنی ہے۔ اسی طرح بہارمیں سمراٹ چودھری کی قیادت میں وجے رتھ جاری رہے گا۔

ایسی افواہیں پھیلانا بے حد شرمناک: جے ڈی یو

جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن نے پوچھا کہ اس میں کہاں ایسی کوئی بات ہے، جو انہوں نے کہا کہ سمراٹ چودھری بہارکے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ دراصل، ایسی افواہیں جان بوجھ کر پھیلائی جاتی ہیں، جو بے حد شرمناک ہے۔

کون ہیں سمراٹ چودھری؟

سمراٹ چودھری، جن کا اصلی نام راکیش کمار ہے۔ موجودہ وقت میں بہارکے نائب وزیراعلیٰ ہیں۔ سمراٹ چودھری کشواہا (کوئیری) ذات سے ہیں۔ مارچ 2023 سے جولائی 2024 تک وہ بہار کے ریاستی صدر رہے ہیں۔ 28 جنوری 2024 کوانہوں نے نتیش کمارکی قیات میں بننے والی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا۔ وہ بہارقانون سازکونسل کے رکن ہیں۔ بی جے پی کے لئےایک اہم اوبی سی چہرہ کے طورپر جانے جاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi to Inaugurate 10th Edition of IMC: ایم مودی آج ’انڈیا موبائل کانگریس‘ کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

آئی ایم سی 2026 میں 9 بڑے شعبوں کو شامل کیا جائے گا، جن میں…

54 minutes ago

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

2 hours ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

11 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

11 hours ago