بہاراسمبلی الیکشن میں این ڈی اے زبردست جیت کی طرف گامزن ہے۔ ابھی تک آئیے رجحانوں میں نتیش کمارکی جے ڈی یو، بی جے پی اورچراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی-رام ولاس 200 سے زیادہ سیٹوں پرسبقت بنائے ہوئے ہیں۔ نتائج کا حتمی اعلان سامنے آنے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن اس سے پہلے جیت سے خوش جے ڈی یو نے بڑا اعلان کردیا ہے۔ جے ڈی یو نے نتیش کمارکووزیراعلیٰ بننے کا اعلان کردیا ہے جبکہ بی جے پی کی طرف سے وزیراعلیٰ عہدہ سے متعلق ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ نتائج میں بی جے پی کی کارکردگی جے ڈی یو سے بہترنظرآرہی ہے۔
جے ڈی یونے ٹوئٹ کرکے کہا ہے، ’’نہ بھوتو نہ بھوشیتی… نتیش کماربہار کے سی ایم تھے، ہیں اوررہیں گے۔‘‘ جے ڈی یونے ٹوئٹ کرکے الیکشن کے نتائج سے پہلے ہی ایک طرح سے پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ این ڈی اے میں بھلے ہی بی جے پی بیس رہے، لیکن وزیراعلیٰ کا چہرہ نتیش کمارہی ہیں۔ اس بار کے الیکشن میں جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 سیٹ پر الیکشن لڑی تھیں۔ سیٹوں پردونوں برابرکے حصہ دار تھے، لیکن نتائج میں بی جے پی- جے ڈی یو سے آگے نکلتے ہوئے نظرآرہی ہے۔ حالانکہ فرق 10-8 سیٹوں کا ہی نظرآرہا ہے۔
دراصل، بہارمیں سیٹ شیئرنگ فائنل ہونے اورالیکشن نتائج سے پہلے بی جے پی یہ پتہ لگا رہی ہے کہ الیکشن نتیش کمارکے چہرے پر لڑا جا رہا ہے، لیکن وہ یہ کہنے سے کتراتی رہی کہ اگلے الیکشن میں این ڈی اے کی جیت ہوتی ہے تونتیش کمارہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس کی جگہ وہ اراکین اسمبلی کی میٹنگ کا حوالہ دیتی رہی اور کہتی رہے کہ اراکین اسمبلی جسے اپنا لیڈر منتخب کریں گے، وہ وزیراعلیٰ بنے گا۔
وزیراعلیٰ سے متعلق کیا ہے بی جے پی کا موقف؟
دوسری طرف، جے ڈی یو نے کبھی اراکین اسمبلی کی میٹنگ جیسی باتوں کا حوالہ نہیں دیا۔ وہ مسلسل کہتی رہی ہے کہ این ڈی اے کی جیت کے بعد بھی وزیراعلیٰ نتیش کمار ہی ہوں گے۔ یہی بات اس نے ایک بارپھرسے کہی ہے، لیکن موجودہ رجحان اورنتائج بی جے پی کوطاقت دے رہے ہیں۔ بی جے پی 91 سیٹوں پرجبکہ جے ڈی یو 82 سیٹوں پر آگے ہے۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ کہیں بی جے پی اپنی زیادہ سیٹوں کا حوالہ دے کر وزیراعلیٰ کے چہرے کے لئے رکاوٹ نہ ڈال دے۔ جے ڈی یو کے ٹوئٹ پرابھی تک بی جے پی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ جے ڈی یو کے ٹوئٹ پر بی جے پی کیا رائے رکھتی ہے۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ بی جے پی نتیش کمارکے ہی ساتھ جائے گی کیونکہ موجودہ وقت میں بہارمیں ان کے جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…
پولیس رتن سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں…
پیر کو قائم مقام چیف جسٹس نتن سامبرے نے دو عرضیوں کو سماعت کے لیے…
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مصنوعی ذہانت (اے آئی) مختلف شعبوں میں ہمارے کام کرنے…
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
متوفی دلجیت پیشے سے ڈرائیور تھا اور رگھوبیر نگر کا رہنے والا تھا۔ ذرائع کے…