بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظرآرہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف 24 گھنٹے کے اندران کے خلاف دو ریاستوں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ وزیراعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ شیئرکرنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔ تیجسوی یادونے اپنے سوشل میڈیا پرایک کارٹون شیئرکیا تھا، جس میں وزیراعظم مودی کے ذریعہ بہارکے گیا میں کی گئی ریلی کو “جملوں کی دُکان” کے طورپردرج کیا گیا تھا۔ اس کے لئے ان کے خلاف یوپی اورمہاراشٹرمیں کیس درج کیا گیا ہے۔
مہاراشٹرکے گڑھ چرولی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ملند رام جی نروٹے کی شکایت پرراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈراوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسیوی یادو کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم مودی کے خلاف مبینہ طورپر قابل اعتراض اورتوہین آمیزپوسٹ شیئرکیا تھا۔
گڈچرولی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات جیسے دفعہ 196(1) (اے) (بی)، 356(2) (3)، 352، 353(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ووٹرادھیکاریاترا کے دوران درج کئے گئے یہ دومعاملے تیجسوی یادوکی مشکلات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
شاہجہاں پورمیں بھی مقدمہ درج
دوسری طرف، یوپی کے شاہجہاں پورمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی میٹروپولیٹن صدرشلپی گپتا کی شکایت پرصدربازارتھانے میں تیجسوی یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ شلپی گپتا نے کہا کہ تیجسوی یادوکے ذریعہ ملک کے وزیراعظم کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے سے پورا ملک ناراض ہے۔ اس لئے پولیس کوتیجسوی یادوکے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
تیجسوی یادو نے کیا کہا تھا؟
تیجسوی یادونے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک کارٹون شیئرکیا تھا، جس میں وزیراعظم نریندرمودی کی گیا ریلی کو”بیان بازی کی دکان“ بتایا گیا تھا۔ ریلی سے پہلے ایکس پرشیئرکئے گئے اس پوسٹ میں وزیراعظم مودی کوایک دکاندارکے طورپردکھایا گیا۔ دکان کے سائن بورڈ پرلکھا تھا، ”بیان بازی کی مشہوردکان“ ساتھ میں دیئے گئے ایک پوسٹ میں تیجسوی یادونے مودی سے بہارمیں این ڈی اے کے 20 سالوں کے ساتھ ساتھ اپنے 11 سال کے اقتدارکا حساب دینے کوکہا تھا۔
تیجسوی یادونے لکھا تھا، ”آج گیا میں جھوٹ اوربیان بازی کی دکان سجے گی! وزیراعظم صاحب، گیا میں آپ بے ڈھنگی زبان سے آج جھوٹ اوربیان بازی کا ہماچل کھڑا کریں گے، لیکن بہارکی انصاف پسند عوام دشرتھ مانجھی کی طرح آپ کے جھوٹ اوربیان بازی کے ان بڑے پہاڑوں کومنہدم کردے گی۔ اپنے 11 سال اوراین ڈی اے حکومت کے 20 سالوں کے اقتدارکا حساب دو۔“
وزیراعظم مودی نے آرجے ڈی پراٹھائے تھے سوال
وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ روزگیا میں منعقدہ عوامی جلسے میں آرجے ڈی پرجم کرتنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک وقت تھا ”جب لالٹین راج میں یہاں کیسی حالت تھی۔ لالٹین راج میں یہ علاقہ لال دہشت گردی سے جکڑا تھا۔ ماؤنوازوں کے سبب شام کے بعد کہیں آنا جانا مشکل تھا۔ لالٹین راج میں گیا جی جیسے شہراندھیرے میں ڈوبے رہتے تھے۔ ان کی حکومتوں نے عوام کے پیسوں کا مول کبھی نہیں سمجھا، ان کے لئے عوام کے پیسوں کا مطلب خود کی تیجوری بھرنا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…