مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان
بہاراسمبلی الیکشن 2025 کے پہلے مرحلے کے بعد سیاسی بیان بازی تیزہوگئی ہے۔ بی جے پی کے سینئرلیڈراوربہارالیکشن کے انچارج دھرمیندرپردھان نے واضح کیا کہ نتیش کمارہی این ڈی اے کے وزیراعلیٰ کا چہرہ ہیں اوراس پرکوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔ صحافیوں سے بات چیت میں دھرمیندرپردھان نے کہا کہ یہ پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ اوربی جے پی صدر نے واضح کردیا ہے کہ نتیش کمارجی ہی این ڈی اے کے لیڈرہیں۔
چراغ پاسوان، جیتن رام مانجھی اوراپیندرکشواہا بھی یہی کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی اب تک تیجسوی یادو کا باضابطہ طورپرعظیم اتحاد کا وزیراعلیٰ ڈکلیئر نہیں کرپائے۔ جب خود میں وضاحت نہ ہو تو دوسروں پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔
پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں خواتین نے کی ووٹنگ
دھرمیندرپردھان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 65.0 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جوبہارکی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ عوام کا این ڈی اے حکومت پربھروسہ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ترقی، گڈ گورننس اوراستحکام کے حق میں ہے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ووٹ دیا اوران کا آشیرواد این ڈی اے کے ساتھ ہے۔
آر جے ڈی نے اپنی ساکھ کھودی ہے: دھرمیندرپردھان
دھرمیندرپردھان نے اپوزیشن پرسخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آرجے ڈی کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔ عوام نے ‘جنگل راج’ کا دوردیکھا ہے اوراب وہ ترقی چاہتی ہے۔ بہارمیں مقابلہ جنگل راج بنام گڈ گورننس کے درمیان ہے۔ عوام جانتی ہے کہ این ڈی اے ہی بہارکوآگے لے جاسکتا ہے۔
بہارمیں دراندازی کے موضوع کو سختی سے حل کرے گا این ڈی اے: مرکزی وزیر
سیمانچل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں دھرمیندرپردھان نے کہا کہ دراندازی کا موضوع سنگین ہے اور این ڈی اے حکومت اسے سختی سے حل کرے گی۔ ملک کے وسائل پرصرف ملک کے شہریوں کا حق ہے۔ وہیں اسدالدین اویسی کے ذریعہ ترقی نہ ہونے کے الزام پرانہوں نے جواب دیا کہ سیمانچل کو اپوزیشن نے ہمیشہ ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا، ترقی کے نام پرصرف وعدے کئے۔ دھرمیندر پردھان نے آخرمیں کہا کہ بہارکی عوام طے کرچکی ہے کہ گڈ گورننس کا ساتھ دے گی، وزیراعظم مودی اوروزیراعلیٰ نتیش کمارکی قیادت میں ریاست آگے بڑھے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سوئس صدر گائے پرمیلن کے دورۂ ہند کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پانچ اہم…
انڈیگو نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف)…
بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم سمادھان ابھیان…
2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…
مشترکہ پریس بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بڑھتے ہوئے…
وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…