قومی

Bihar Elections 2025: نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا اور آر جے ڈی ایم ایل سی اجے کمار کے درمیان سخت تکرار، ایک دوسرے پر لگایا بڑا الزام

لکھیسرائے: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کے روز 121 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ مکمل ہو گئی۔ اس دوران لکھیسرائے میں زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی امیدوار اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ وجے کمار سنہا کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ اس کے بعد وجے سنہا اور آر جے ڈی کے ایم ایل سی اجے کمار سنگھ کے درمیان سڑک پر ہی شدید نوک جھونک ہوئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ڈپٹی سی ایم وجے سنہا کا اجے کمار پر الزام

نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا نے الزام لگایا کہ آر جے ڈی لیڈر اجے کمار سنگھ نے شراب پی رکھی تھی اور ہنگامہ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے شراب کی بدبو آ رہی تھی، وہ بکواس کر رہے ہیں۔ یہ لوگ گاؤں کے ایک بوتھ پر قبضہ کرنے گئے تھے، جب سنا کہ ہم آ رہے ہیں تو بھاگ گئے۔

صرف ڈرامہ کر رہے ہیں وجے سنہا: اجے کمار

وہیں آر جے ڈی لیڈر اجے کمار سنگھ نے پلٹ کر کہا کہ ان کے لوگوں نے ہماری گاڑی روکی اور غنڈہ گردی شروع کر دی۔ وہ انتخاب ہار رہے ہیں، اسی لیے بوکھلا گئے ہیں۔ وجے سنہا کا چیپٹر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا، وہ صرف ڈرامہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔ بتایا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کی گاڑی پر کچھ لوگوں نے کیچڑ پھینکا اور نعرے بازی کی۔ سنہا نے کہا کہ یہ واقعہ کھڈیاری گاؤں کا ہے، جہاں انتظامات ٹھیک نہیں کیے گئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی پر جوتے اور پتھر پھینکے گئے، اور یہ سب کچھ آر جے ڈی کے غنڈوں نے کیا۔ وجے سنہا نے کہا کہ یہ لوگ ابھی اقتدار میں نہیں آئے ہیں اور ابھی سے غنڈہ گردی شروع کر دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

1 hour ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

2 hours ago