قومی

Viksit Bharat 2047: بہان نے وکست بھارت @2047 کے لیے عالمی ’برین گین‘ پہل کو دی رفتار

نئی دہلی: 15 جنوری 2026: مکر سنکرانتی کے پُرمسرت موقع پر ’’بہان – فار دی رائزنگ بھارت‘‘ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت @2047 کے وژن کو عملی شکل دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے عالمی ’برین گین‘ پہل کا اعلان کیا ہے۔ اس پہل کا بنیادی مقصد بھارت میں طویل عرصے سے جاری برین ڈرین کے رجحان کو حکمتِ عملی کے تحت برین گین میں تبدیل کرنا اور دنیا بھر میں مقیم بھارتی نژاد افراد کو قومی تعمیر کے عمل سے جوڑنا ہے۔

ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد مکر سنکرانتی ملن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہان کی چیئرپرسن لکشمی کماری نے کہا کہ تنظیم اب تک 53 ممالک میں مقیم این آر آئی اور پی آئی او افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جوڑ چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہان منظم شراکت، باہمی تعاون اور مسلسل کوششوں کے ذریعے وزیر اعظم کے ’’سنکلپ سے سدھی‘‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سرگرم ہے۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر بھارتی ماہرین کی صلاحیتیں اور تجربات ملک کی ترقی میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بہان کے کو چیئر مین پرشانت کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تنظیم ذات، مذہب، زبان اور خطے سے بالاتر ہو کر مختلف نظریات اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے افراد کو متحد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد بھارت اور بیرونِ ملک بسنے والے بھارتیوں میں ملک کی ترقی میں عملی شراکت داری کا ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، جسے بہان ایک منظم شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس موقع پر نتیا پاٹھک، اشونی چوبے، بی جے پی کے قومی ترجمان توہن سنہا، بی جے پی کے تنظیمی جنرل سیکریٹری بی ایل سنتوش اور بہان کے سیکریٹری سنجے سنہا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وکست بھارت کے وژن کی بھرپور حمایت کی۔ پروگرام کی کامیاب انعقاد پر سابق مرکزی وزیر اُپیندر کشواہا نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ثقافتی پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر ہونے والی اس تقریب میں کئی معزز شخصیات اور عالمی بھارتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ بہان نے امرت کال کے دوران ملک اور بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں سے اپیل کی کہ وہ سال 2047 تک ایک مضبوط، ہمہ گیر اور وکست بھارت کی تعمیر میں فعال کردار ادا کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Top Govt. Jobs with Foreign Posting: سرکاری ملازمت بھی، بیرون ملک سفر بھی! جانیں کن ملازمتوں میں ملتی ہے سب سے زیادہ غیر ملکی پوسٹنگ

زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…

45 minutes ago

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

2 hours ago