قومی

Meerut Blue Drum Murder: میرٹھ کے ’نیلے ڈرم‘ قتل کیس میں بڑا فیصلہ، مسکان اور ساحل قصوروار قرار

میرٹھ کے مشہور ’نیلے ڈرم‘ قتل کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے سَوربھ راجپوت کے قتل کے معاملے میں اس کی اہلیہ مسکان رستووگی اور ساحل شکلا کو قصوروار قرار دیا ہے۔ میرٹھ کے ضلع جج اروند کمار شرما کی عدالت نے دونوں کو قتل کا مجرم قرار دیا۔ مسکان اور ساحل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیل سے ہی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فی الحال دونوں کی سزا کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق سزا پر فیصلہ 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

126 تاریخوں پر ہوئی سماعت، 22 سے زائد گواہوں کے بیانات

اس مشہور ’نیلے ڈرم‘ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں مجموعی طور پر 126 تاریخوں پر کارروائی ہوئی، جبکہ 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ جولائی 2025 میں ٹرائل شروع ہونے کے بعد تقریباً 13 ماہ تک معاملے میں بحث جاری رہی۔ فیصلے کے وقت عدالت میں موجود سَوربھ راجپوت کے بڑے بھائی راہل راجپوت نے کہا کہ ان کے خاندان کی ابتدا ہی سے خواہش تھی کہ مسکان اور ساحل کو سزائے موت دی جائے۔ اب عدالت نے دونوں کو قصوروار قرار دے دیا ہے۔

2016 میں مسکان سے ہوئی تھی سَوربھ کی شادی

یہ واقعہ 3 مارچ 2025 کا ہے۔ اندرا نگر کے رہنے والے ببلو نے برہم پوری تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ ان کے مطابق ان کے بھائی سَوربھ نے 2016 میں مسکان رستووگی سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم 2019 میں مسکان کے تعلقات ساحل شکلا سے ہوگئے تھے۔ شکایت کے مطابق اس کے بعد سے سَوربھ ذہنی طور پر پریشان رہتا تھا۔ اس نے کئی مرتبہ اپنی اہلیہ مسکان اور ساحل سے جان کو خطرہ ہونے کی بات بھی کہی تھی۔ 5 مارچ 2025 کو سَوربھ اچانک لاپتا ہوگیا۔ اس کا کرائے کا مکان بند ملا، جبکہ مسکان بھی وہاں موجود نہیں تھی۔ اس کے بعد ببلو نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسکان اور ساحل نے مل کر سَوربھ کو قتل کردیا ہے اور پولیس سے معاملے کی تحقیقات کرکے اس کی تلاش کرنے کی درخواست کی۔

نیلے ڈرم سے برآمد ہوئے تھے سَوربھ کے جسم کے ٹکڑے

میرٹھ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی اور 18 مارچ کو کیس کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے مطابق 3 مارچ کی رات مسکان اور ساحل نے مل کر سَوربھ کا قتل کیا تھا۔ قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے انہیں ایک نیلے ڈرم میں بھرا گیا اور سیمنٹ سے پیک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد دونوں 5 مارچ کو شملہ اور منالی گھومنے چلے گئے تھے۔ 17 مارچ کو میرٹھ واپس آنے کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کی نشاندہی پر نیلے ڈرم سے سَوربھ کی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے تھے۔

’اگر ساتھ نہیں رہنا تھا تو الگ ہوجاتی‘

فیصلے سے قبل سَوربھ راجپوت کی والدہ نے کہا تھا کہ ان کا خاندان گزشتہ ڈیڑھ سال سے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ان کے مطابق گھر کے افراد نہ ٹھیک سے کھانا کھا پا رہے ہیں اور نہ ہی سکون سے سو پا رہے ہیں، جبکہ سَوربھ ہر وقت ان کی یادوں میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر مسکان سَوربھ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی تو وہ اس سے الگ ہوسکتی تھی، لیکن اسے قتل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ سَوربھ کی والدہ نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ مسکان نے سسرال میں کبھی دیا تک نہیں جلایا، جبکہ اب جیل میں پوجا پاٹھ کررہی ہے۔

فیصلے سے پہلے پوجا پاٹھ میں مصروف تھی مسکان

فیصلے سے قبل مسکان جیل میں زیادہ تر وقت پوجا پاٹھ میں گزار رہی تھی۔ میرٹھ کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ویرش راج نے بتایا تھا کہ جیل میں بند مسکان اور ساحل کے رویے میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق ساحل گزشتہ تقریباً چار دن سے خاموش اور گم صم تھا اور کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کررہا تھا۔ دوسری جانب مسکان گزشتہ تین دن سے اپنا زیادہ تر وقت پوجا پاٹھ میں گزار رہی تھی۔ عدالت نے اب دونوں کو سَوربھ راجپوت کے قتل کا قصوروار قرار دے دیا ہے، جبکہ سزا پر فیصلہ 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

PM Modi Cabinet MSP Hike: ربیع فصلوں پر مودی حکومت کا بڑا تحفہ، MSP میں زبردست اضافہ، گندم سمیت کئی فصلوں کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کا بڑا فیصلہ، گندم، جو، چنا…

5 minutes ago

Count of Waterfalls: بھارت میں پہلی بار آبشاروں کی گنتی، 10 ریاستوں میں 14,468 قدرتی چشمے، کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا اہم ذریعہ

مرکزی وزارتِ جل شکتی نے ملک کی پہلی ’اسپرنگ سینسس‘ رپورٹ جاری کردی، تقریباً 20…

1 hour ago

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

2 hours ago

PM Modi Bhagavad Gita Shlok: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا بھگود گیتا کا شلوک، بتایا ’کرم یوگ‘ کا بنیادی منتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…

2 hours ago