قومی

Karnataka Health Minister: ساورکر محمد علی جناح سے زیادہ بنیاد پرست، کرناٹک کے وزیر صحت کا بڑا بیان

Karnataka Health Minister: کرناٹک کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود دنیش گنڈو راؤ نے بدھ کو گاندھی جینتی کے موقع پر ایک پروگرام میں ساورکر کے بارے میں تبصرہ کیا ہے۔ ساورکر کے بارے میں وزیر نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک برہمن تھے، پھر بھی وہ گوشت خور تھے۔ یہی نہیں، انہوں نے ساورکر کو محمد علی جناح سے زیادہ بنیاد پرست قرار دیا ہے۔

ساورکر برہمن تھے لیکن وہ گوشت خور تھے: دنیش گنڈو راؤ

گنڈو راؤ کے بیان نے جہاں کچھ لوگوں کو حیران کیا وہیں اس نے ساورکر کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان ایک نئی بحث بھی شروع کر دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ساورکر برہمن تھے، لیکن وہ نان ویجیٹیرین تھے اور گائے کا گوشت کھاتے تھے۔ انہوں نے کبھی گائے کے ذبیحہ کی مخالفت نہیں کی۔ اس موضوع پر ان کی سوچ بالکل جدید تھی۔ ایک طرح سے ان کے خیالات بنیاد پرست تھے تو دوسری طرف انہوں نے جدیدیت کو اپنایا۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ برہمن ہونے کے ناطے انہوں نے کھلے عام گوشت کھایا اور اس کی تشہیر کی۔

محمد علی جناح سے موازنہ

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف، مہاتما گاندھی سخت سبزی خور تھے اور ہندو ثقافتی قدامت پرستی پر گہرا یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے گاندھی کو ایک جمہوری شخص قرار دیا جو اپنی سوچ میں ترقی پسند تھے۔ محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “جناح ایک اور انتہا پسندی کی نمائندگی کرتے تھے۔ وہ کبھی بھی سخت اسلام پسند نہیں تھے، اور کچھ کہتے ہیں کہ انہوں نے سور کا گوشت بھی کھایا۔ تاہم بعد میں وہ مسلمانوں کے لیے ایک آئکن بن گئے۔ جناح کبھی بھی بنیاد پرست نہیں تھے، لیکن ساورکر تھے۔

یہ بھی پڑھیں- MP Politics: ’اب روئے لاڈلی بہنا۔۔۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے خلاف’گمراہ کُن، گانے کے معاملہ میں یوتھ کانگریس صدر کے خلاف مقدمہ درج

سیاست میں ہو سکتا ہے انتشار

گنڈو راؤ کے اس تبصرہ کے بعد سیاست گرم ہوسکتی ہے۔ کچھ لوگ ان کے بیانات کی حمایت کرتے نظر آ سکتے ہیں تو کچھ لوگ ان کے بیانات پر تنقید کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago