قومی

Haryana Assembly Election 2024 News: ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل جے جے پی کو بڑا جھٹکا،دو دن میں چار اراکین اسمبلی نے پارٹی کو کہا الوداع

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات  سے متعلق تاریخوں کا  اعلان کر دیا گیا ہے، ریاست کی 90 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں یکم اکتوبر کو انتخابات ہوں گے اور نتائج 4 اکتوبر کو آئیں گے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گزشتہ 2 دنوں میں جے جے پی کے 4 اراکین اسمبلی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس میں ایشور سنگھ، دیویندر ببلی، انوپ دھانک اور رام کرن کلا کے نام شامل ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ٹوہانہ، ہریانہ سے جے جے پی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر دیویندر ببلی نے آج پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے پارٹی صدر اجے چوٹالہ کو ایک خط کے ذریعے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایک دن قبل ہی پارٹی کے ایک اوررکن اسمبلی اور سابق وزیر انوپ دھانک نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی رام کرن کلا نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔

اس کے علاوہ جننائک جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ایشور سنگھ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایشور سنگھ 2019 میں کیتھل کی گوہلا اسمبلی سیٹ سے جے جے پی کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔ ایم ایل اے ایشور سنگھ نے جے جے پی کے قومی صدر اجے چوٹالہ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی برسراقتدار ہے۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 36.7 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 40 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔ تب کانگریس کو 28.2 فیصد ووٹ ملے تھے اور پارٹی 31 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔ دشینت چوٹالہ کی جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) 14.9 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ 10 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

اس کے علاوہ ہریانہ لوکیت پارٹی نے ایک فیصد سے کم ووٹ شیئر کے ساتھ ایک سیٹ جیتی تھی۔ 7 آزاد امیدوار بھی الیکشن جیت کر اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ تاہم کوئی بھی جماعت اکثریت کے لیے درکار 46 ارکان کے جادوئی اعداد و شمار تک نہیں پہنچ سکی۔

نتائج کے بعد بی جے پی نے جے جے پی، ہریانہ لوکیت پارٹی اور آزاد امیدواروں کی حمایت سے حکومت بنائی۔ لیکن لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی نے جے جے پی کے ساتھ اتحاد توڑ دیا اور منوہر لال کھٹر کی جگہ نائب سنگھ سینی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا۔

 بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago