قومی

اروناچل پردیش میں خطرناک سڑک حادثہ، ٹرک کھائی میں گرنے سے 22 مزدورہلاک

اروناچل پردیش کے انجا ضلع میں جمعرات کو ایک دردناک سڑک حادثہ ہوا۔ چکلگام علاقے میں مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں گرگئی۔ ٹرک میں کل 22 مزدورسوارتھے۔ سبھی کی اس حادثے میں موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق، ان میں سے 19 مزدور آسام کے تنسکیا ضلع کے گلاپکری ٹی اسٹیٹ کے رہنے والے تھے۔ فی الحال جائے حادثہ پرریسکیوآپریشن چلایا جا رہا ہے۔ اب تک 13 مزدوروں کی لاش برآمد ہوئی ہیں۔ دیگرمزدوروں کی لاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ٹرک میں 22 مزدورتھے سوار

بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی مزدورسڑک کے تعمیری کام کے لئے جا رہے تھے، تبھی ہیلونگ چکلگام سڑک پرمیٹلیانگ کے پاس ٹرک بے قابوہوکرپہاڑسے نیچے گرگیا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں 22 مزدورسوارتھے۔ سڑک سے گزررہے لوگوں نے جب ٹرک کوکھائی میں نیچے گرتے دیکھا توپاس کے پولیس اسٹیشن میں اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پرپہنچی اورراحت بچاوکے کام میں مصروف ہوگئی۔

-بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago