Mukhtar Ansari: سابق رکن اسمبلی مختار انصاری سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ ان کو غازی پور سے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ مختار انصاری کو قتل کی کوششوں کے معاملے میں بے قصور قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں گزشتہ 6 مئی کو مختار انصاری کی طرف سے زبانی بحث کی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ لے لیا کہ 17 مئی کی تاریخ طے تھی۔ بدھ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے مختارانصاری کو قتل کی کوشش کی سازش کے معاملے میں قصوروار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2009 میں غازی پور کے محمد آباد کوتوالی میں سابق ایم ایل اے کے خلاف یہ معاملہ درج ہوا تھا۔ اسی معاملے میں ان کو راحت ملی ہے، لیکن اس کے بعد بھی ان کا ابھی جیل سے نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج درگیش کی عدالت میں مختار انصاری کے خلاف قتل کی کوشش کے معاملے میں بحث پوری کرلی گئی تھی۔ اس کے بعد 17 مئی کو فیصلے کے لئے تاریخ طے کردی گئی تھی۔ تو وہیں ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے گینگسٹر معاملے میں بھی سماعت پوری کرلی ہے۔ اس معاملے میں مختارانصاری کی طرف سے اپنا موقف پیش کیا گیا تھا۔ فی الحال اس معاملے میں 20 مئی کی تاریخ متعین کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محمدآباد کے میرحسن کے قتل کی کوشش میں عدالت نے بدھ کو فیصلہ سنایا ہے۔ اس کے بعد سے مختارانصاری کو بڑی راحت ملی ہے۔
کیا تھا پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ میرحسن نام کے شخص نے محمدآباد تھانے میں سونو یادو کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے کی جانچ کے دوران پولیس نے مختارانصاری پر دفعہ 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی معاملے میں مختارانصاری پر قتل کی کوشش کرنے اور سازش کرنے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں لمبی بحث چلی اور دونوں فریق کی طرف سے اپنے اپنے موقف عدالت کے سامنے رکھے گئے تھے۔ اسی کے بعد عدالت نے مختارانصاری کو اس معاملے میں بری کردیا ہے۔ حالانکہ سونو یادو کو اس معاملے میں پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔
کیا مختار انصاری جیل سے آئیں گے باہر؟
پولیس ذرائع کی مانیں تو قتل کی کوشش معاملے میں بری ہونے کے بعد بھی مختار انصاری کا جیل سے باہرممکن نہیں ہے۔ مختار انصاری پر گینسٹرکے ایک دیگرمعاملے میں بھی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں سماعت پوری ہوچکی ہے۔ یہ معاملہ کرنڈا تھانہ علاقے میں کپل دیو سنگھ کی 2009 میں ہوئے قتل سے متعلق ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…