قومی

Big relief to Azam Khan’s family: دشمن جائیداد کیس میں اعظم خان کی فیملی کو بڑی راحت، بیوی، بیٹے اور بہن کو ملی ضمانت

رام پور: دشمن جائیداد ہتھیانے کے معاملے میں ملزم بنائے گئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کے اہل خانہ کو بدھ کے روز عدالت سے بڑی راحت ملی۔ اعظم خان کے چھوٹے بیٹے اور سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کی ضمانت عرضی منگل کے روز منظور کی گئی تھی، جبکہ بدھ کے روز اسی کیس میں ان کے بڑے بیٹے ادیب، اہلیہ تزئین فاطمہ اور بہن نگہت اخلاق کی عبوری ضمانت کی درخواست بھی عدالت نے منظور کر لی۔

اس کے ساتھ ہی تینوں نے باقاعدہ ضمانت عرضی بھی جمع کرائی ہے جس کی سماعت 24 فروری کو ہوگی۔ ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران تینوں عدالت میں موجود تھے۔ سابق کابینہ وزیر اعظم خان کے اہل خانہ نے آج عدالت میں خودسپردگی کی۔ ان کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ، بیٹے ادیب اعظم اور بہن نکہت اخلاق نے عدالت میں سرینڈر کیا۔

یہ واقعہ اعظم خان اور ان کے خاندان کے خلاف جاری قانونی کارروائی کا حصہ ہے، جن پر دشمن جائیداد ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں راحت دینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب تک یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔

ضمانت ملنے کے بعد ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے انصاف ہوا ہے۔ ہمارے خاندان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ معاملے کی سچائی جلد سامنے آئے گی اور ہمیں انصاف ملے گا۔

رام پور ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے منگل کے روز اعظم خان کے دوسرے بیٹے عبداللہ اعظم کو دشمن جائیداد ہتھیانے کے معاملے میں ضمانت دے دی تھی۔ سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم گزشتہ 17 ماہ سے ہردوئی جیل میں بند تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان پر دشمن جائیداد کو اپنی جوہر یونیورسٹی کے ساتھ ملانے کا الزام ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago