قومی

Three New Bills Relate to Criminal Law Passed: لوک سبھا میں اپوزیشن کے 97 اراکین پارلیمنٹ کی غیرموجودگی میں پاس ہوئے 3 نئے فوجداری قانون

نئی دہلی: لوک سبھا میں 3 نئے مجرمانہ بل منظورکئے گئے ہیں۔ فوجداری ترمیمی بلوں اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے جواب پربحث کے دوران اپوزیشن کے کل 97 ممبران پارلیمنٹ غیرحاضررہے۔ دراصل، انہیں پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ نئے مجرمانہ بلوں کواب راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ وہاں سے منظوری ملنے کے بعد اسے قانون بنانے کے لئے صدرجمہوریہ کے پاس بھیجا جائے گا۔
لوک سبھا میں تین نئے مجرمانہ بلوں سے متعلق لوک سبھا میں جواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا، “برطانوی دورکےغداری کے قانون کوختم کردیا گیا ہے۔ نابالغ کی عصمت دری اورہجومی تشدد جیسے جرائم کے لئے سزائے موت دی جائے گی۔” لوک سبھا میں جیسے ہی تین نئے مجرمانہ بل منظورہوئے، ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ تین فوجداری قوانین کی جگہ لائے گئے بل نریندرمودی حکومت کے ذریعہ غلامی کی ذہنیت کوختم کرنے اورنوآبادیاتی قوانین کوآزاد کرنے کے عزم کوظاہرکرتے ہیں۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارتیہ نیائے (دوئم) سنہیتا 2023، (انڈین جوڈیشل (سیکنڈ) کوڈ) ہندوستانی ناگرک سرکشا (دوئم) سنہیتا 2023 (انڈین سول ڈیفنس (سیکنڈ) کوڈ)، اوربھارتیہ ساکشیہ (دوئم) بل 2023 (انڈین ایویڈنس (سیکنڈ) بل) پرایوان میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ مجوزہ قوانین ‘انفرادی آزادی، انسانی حقوق اورسب کے ساتھ یکساں سلوک’ کے تین اصولوں کی بنیاد پرلائے گئے ہیں۔

غداری کا قانون ختم کر دیا گیا
حکومت نے بغاوت جیسے قانون کومنسوخ کردیا ہے۔ اس کےعلاوہ بل میں سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کرنے کا بھی التزام ہے۔ اس کے علاوہ اب عمرقید کی سزا کو 7 سال قید میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

دہشت گردی کے حوالے سے کیا دفعات ہیں؟
انڈین جوڈیشل کوڈ میں دہشت گردی کی تعریف کی گئی ہے اوراسے قابل سزا جرم قراردیا گیا ہے۔ اس سے کوئی بھی شخص دہشت گردانہ قانون کی کسی بھی کمی کا فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

موب لنچنگ پرسخت قانون
بل میں نسل، ذات اوربرادری کی بنیاد پرکئے جانے والے قتل کے لئے ایک نئی شق پیش کی گئی ہے۔ بل میں موب لنچنگ کے واقعات کے لئے عمرقید سے لے کرسزائے موت تک کی دفعات کا التزام ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

6 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

7 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

9 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

9 hours ago