مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر یکم نومبر سے 15 نومبر تک گجرات کے ایکتا نگر میں ’بھارت پرو‘ کا عظیم الشان انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ملک کی یکجہتی، ثقافتی تنوع اور سردار پٹیل کے مثالی کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ “سردار پٹیل کا کردار ملک کو متحد کرنے اور آج کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھنے میں بے مثال تھا۔ وہ ’ایک بھارت‘ کے تصور کے معمار تھے۔ اس سال ان کی 150ویں جینتی کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 2014 سے ہر 31 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے ایک شاندار پریڈ میں شرکت کرتے ہیں، لیکن اس بار یہ تقریبات زیادہ وسیع اور تاریخی ہوں گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال 31 اکتوبر کو ایک عظیم پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ملک کے سکیورٹی فورسز اور ریاستی پولیس دستے اپنی مہارت، نظم و ضبط اور بہادری کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پریڈ دراصل بھارت کی یکجہتی اور سالمیت کے عزم کی علامت ہوگی۔
امت شاہ نے بتایا کہ اس سال ’رن فار یونٹی‘ کو بھی بڑے پیمانے پر منظم کیا جا رہا ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اضلاع، تھانوں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں ’رن فار یونٹی‘ کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ قومی یکجہتی کے پیغام کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ “یکم سے 15 نومبر تک منعقد ہونے والے ’بھارت پرو‘ کے دوران مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے ثقافتی پروگرام، دستکاری نمائشیں اور ذائقے دار علاقائی کھانوں کے میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ جشن 15 نومبر کو بِرسا منڈا جینتی کے موقع پر خصوصی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر ملک بھر کی قبائلی برادریوں کی ثقافتی روایات، خوراک، ملبوسات، دستکاری، لوک فنون اور موسیقی کی رنگا رنگ پیشکش کی جائے گی”۔
امت شاہ نے سردار پٹیل کو ملک کی یکجہتی اور اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “سردار پٹیل ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک نظریہ ہیں”۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سردار پٹیل کے انتقال کے بعد کانگریس نے ان کی وراثت کو فراموش کرنے کی کوشش کی اور انہیں 41 سال تک بھارت رتن نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ “وزیر اعظم مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنایا اور سردار پٹیل کی یاد میں عظیم یادگار قائم کی”۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…
قومی آیوروید دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے ملک…
مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں قومی شاعر کی عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے…
جسٹس دتا نے کہا کہ اگرچہ دونوں ججوں کا نتیجہ مختلف ہے، لیکن ان کا…