وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی کور امیج کو تبدیل کیاہےقومی دارالحکومت میں جی20سربراہی اجلاس کے بھارت منڈپم کےدروازے کے سامنے نٹراج مجسمہ کی تصویر کو پی ایم مودی نے اپنے ایکس کا کور فوٹو بنایا ہے۔ جی20سربراہی اجلاس، ایک انتہائی اہم تقریب جس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سمیت اعلیٰ عالمی رہنما شامل ہوں گے، نئی دہلی کے بین الاقوامی نمائش-کم-کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس، جسے بھارت منڈپم بھی کہا جاتا ہے، پرگتی میدان میں9 اور 10 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال 26 جولائی کو اس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے سامنے اپنی ایک تصویرکو کور امیج کے طور پر رکھی تھی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ قومی دارالحکومت نے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے دنیا بھر سے غیر ملکی مندوبین اور رہنماؤں کا خیرمقدم کرنا شروع کر دیا ہے۔ میزبان ملک کے طور پر، مرکز نے ہندوستان میں غیر ملکی معززین کے انتظامات اور تجربات کا خاص خیال رکھا ہے۔ہندوستان کی صدارت میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی20سربراہی کانفرنس میں اعلیٰ رہنماؤں کی شرکت ہوگی۔گروپ آف ٹوئنٹی، 19 ممالک پر مشتمل ہے۔ جس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہے۔
سربراہی اجلاس کے دوران، قومی دارالحکومت امریکی صدر جو بائیڈن، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک، اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سمیت دیگر کی میزبانی کرے گا۔اس دوران پی ایم مودی قریب 15 ممالک کے سربراہان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے او ر عالمی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرکے مسائل کے حل کی طرف ایک اہم قدم بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ حکام نے سڑکوں، فٹ پاتھوں، گول چکروں، بازاروں، فلائی اووروں اور عوامی علاقوں کو 1 لاکھ سے زیادہ پودے لگا کر خوبصورت بنایا ہے۔نقش ونگار کے ذریعے دہلی کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے تاکہ یہ تقریب تاریخی اور یادگار بن سکے۔
بھارت ایکسپریس۔
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…