قومی

Bharat Express: بھارت ایکسپریس اب ڈی ڈی فری ڈش چینل 101 پر بھی دستیاب، ملک کے تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دیکھ سکتے ہیں بھارت ایکسپریس

بھارت ایکسپریس، ہندوستان کا تیزی سے ترقی کرنے والا قومی ہندی نیوز چینل، اب  ڈی ڈی فری ڈش چینل نمبر 101 پر بھی دستیاب ہے۔ یہ ڈش ہندوستان کا سب سے بڑا فری ٹو ایئر ڈائریکٹ ٹو ہوم (DTH) پلیٹ فارم ہے۔ یہ اسٹریٹجک اقدام چینل کے معتبر، تیز، اور نڈر صحافت کو ملک کے ہر کونے تک پہنچانے کے مشن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس قدم سے بھارت ایکسپریس نیوز چینل کے غیر جانبدارانہ اور تیز رفتار صحافت کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے مشن کو مزید تقویت ملی ہے۔

بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر موجودگی

اس اضافے کے ساتھ بھارت ایکسپریس اب تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دستیاب ہے، جن میں ٹاٹا پلے – 535، ڈش ٹی وی – 671، ڈی ٹو ایچ – 753، جیو ٹی وی – 495، ایئرٹیل ڈی ٹی ایچ – 327، ڈین نیٹ ورک – 315، فاسٹ وے – 308، ہیتھ وے- 214/212، اور این ایکس ٹی ڈیجیٹل (ان کیبل) – 314/317 شامل ہیں، جو اسے ملک کے نمایاں قومی ہندی نیوز چینلز کے برابر کھڑا کرتا ہے۔ ڈی ڈی فری ڈش پر موجودگی سے چینل کی تقسیم کا دائرہ کار مزید مضبوط ہوتا ہے، خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں اس پلیٹ فارم کے بڑی تعداد میں ناظرین موجود ہیں۔

سچائی، ہمت اور لگن کا عہد

جناب اُپیندر رائے، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے کہا کہ ڈی ڈی فری ڈش پر ہماری موجودگی اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم معیاری صحافت کو ہر ہندوستانی گھرانے تک قابل رسائی بنائیں۔ یہ توسیع ہمارے اس وژن کے مطابق ہے کہ ہم ایک حقیقی آواز بنیں جو جغرافیائی اور آبادیاتی حدود سے ماورا ناظرین تک پہنچے۔ ڈی ڈی فری ڈش کے ساتھ، بھارت ایکسپریس ہندی نیوز ناظرین کے درمیان نمایاں رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، جو ہمارے اشتہاری شراکت داروں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آغاز سے ہی، بھارت ایکسپریس غیر جانبدار اور اثر انگیز خبروں کی کوریج فراہم کرنے کے لیے وقف ہے، جس کا مرکز قومی مفادات ہیں۔ چینل کا بڑھتا ہوا نیٹ ورک اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ناظرین کے درمیان اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے بارے میں

بھارت ایکسپریس ایک معروف قومی ہندی نیوز چینل ہے جو درست، بروقت، اور جامع خبروں کی کوریج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صحافتی دیانتداری اور عوامی مفاد کی خدمت کے عزم کے ساتھ، بھارت ایکسپریس نے خود کو ہندوستان بھر کے لاکھوں ناظرین کے لیے ایک قابل اعتماد خبر کا ذریعہ بنایا ہے اور ہر دن یہ اعتماد کا رشتہ مزید گہرا ہوتا چلا جارہا ہے ،ساتھ ہی اس چینل کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Habiburrahman

Recent Posts

دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں میں ایس آئی آر سے معتلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، جاری کئے نئے احکامات

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے حکام کوسخت نگرانی برقراررکھنے کی بھی ہدایت…

6 minutes ago

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

1 hour ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

2 hours ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

2 hours ago