-بھارت ایکسپریس
ہندوستانی فوج کی لگن اوربہادری کوپیش کرنے والی فلم ’فوجا‘ کا پریمیئرلانچ کیا گیا، جس میں بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ فلم ’فوجا‘ سچے واقعات سے متاثرہوکرہندوستانی فوج کا اپنے ملک کے تئیں لگن کودکھایا گیا ہے۔ اسے یکم جون سے 10 ریاستوں کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔
فوجیوں کی قربانی کی کہانی بتاتی ہے یہ فلم
قابل ذکر ہے کہ ماڈرن کلچر میں ڈوبے ہوئے نوجوانوں کو ملک کی طرف راغب کرنے والی فلم ’فوجا‘ اور اس کی قربانی کی کہانی بیان کرتی ہے۔ ’فوجا‘ اس فیملی کی کہانی ہے، جس میں ایک والد اپنے بیٹے کو فوجی بنانے کا خواب دیکھتا ہے، لیکن بیٹا فوجی نہیں بننا چاہتا۔ ہریانہ ایک ایسا صوبہ ہے، جو ملک کو سب سے زیادہ کھلاڑی اور فوجی دیتا ہے اور ایسے میں ہریانہ کی یہ فلم یقینی طور پر نوجوانوں کو ترغیب دے گی اور متاثر کرے گی۔
فوج کی کہانی فحاشی سے بالاترملک اور فوج کے لئے وقف ہے: اوپیندر رائے
فلم کے پریمیئرکے دوران اوپیندر رائے نے کہا کہ فوجا کی کہانی آج کی فحاشی سے بالاتر ملک اور ہندوستانی فوج کے تئیں وقف ہے۔ ہندوستانی فوج ہمیشہ ہمارا تحفظ کرتے ہیں، ان کی بہادری اور لگن کوایک خراج تحسین ہے۔
فلم ’فوجا‘ کے پروڈیوسراجیت ڈالمیا نے کہا، ”ایک فوجی کی زندگی کتنی مشکل ہوتی ہے، فوجا اس کی زندہ مثال ہے۔ فوجی کی زندگی ہمیشہ سے ہی مشکلات سے بھری رہی ہے۔ نہ صرف ایک فوجی بلکہ اس کا پورا خاندان اس لگن اور وقف کی کسوٹی پر پورا اترتا ہے۔“ انہوں نے کہا، ”فلم ہندوستانی فوج کو ایک حقیقی خراج عقیدت ہے، جس میں آج کے معاشرے میں ہندوستانی فوج کی بہادری اور لگن کو دکھایا گیا ہے۔“
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…