قومی

Soldierathon Delhi 2026: دہلی کی سڑکوں پر حب الوطنی کا سیلاب، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کی ’سولجراتھون‘ کی قیادت

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی اتوار کو ایک الگ ہی رنگ میں نظر آئی۔ موقع تھا پی این بی سولجراتھون دہلی 2026 کا، جسے ’رن ود سولجرز، رن فار سولجرز‘ کے نعرے کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہونے والی اس دوڑ میں حب الوطنی، فٹنس اور سماجی ذمہ داری کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملا۔ اس میگا ایونٹ کے مرکز میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے رہے، جنہوں نے نہ صرف اس دوڑ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ فلیگ آف میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی موجودگی نے نوجوانوں اور شہریوں میں قومی جذبہ بھر دیا۔

اپیندر رائے کے ساتھ اس باوقار پروگرام میں وی کے سنگھ اور اشوک چندرا جیسی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں، جس سے اس میراتھن کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔ سولجراتھون صرف ایک ریس نہیں بلکہ بھارتی مسلح افواج کے حوصلے اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس بار رجسٹریشن کے اعداد و شمار حیران کن رہے۔ اب تک 26 ہزار سے زیادہ شرکاء اپنا اندراج کرا چکے ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دہلی کی سڑکوں پر فوجی جوان اور عام شہری کندھے سے کندھا ملا کر دوڑتے نظر آئے۔

دوڑ کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات

منتظمین نے اس بڑی تعداد کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ اسٹیڈیم سے لے کر انڈیا گیٹ تک پانی کی بوتلوں اور طبی سہولیات کا انتظام کیا گیا۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے اس پورے پروگرام کی اسٹیڈیم اور انڈیا گیٹ سے براہ راست نشریات بھی کیں تاکہ لوگ گھر بیٹھے بھی اس جوش کا حصہ بن سکیں۔

اے پی جے عبدالکلام سے متاثر پہل

اس شاندار مہم کی شروعات ریٹائرڈ میجر سریندر پونیا نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی رہنمائی میں کی تھی۔ بعد میں اسے ملک کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی حمایت ملی اور اب وی کے سنگھ اس کے مینٹر کے طور پر رہنمائی کر رہے ہیں۔ شلپا بھگت کی قیادت میں یہ مہم پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ سکم سے لے کر رائے پور، پونے، حیدرآباد، جے پور اور ممبئی تک سولجراتھون کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس دوڑ سے حاصل ہونے والا فنڈ زخمی فوجیوں کے علاج اور بحالی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ریس ایکسپو اور رضاکاروں کا تعاون

تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقد ’ریس ایکسپو‘ میں کِٹ تقسیم کرنے کے ساتھ کئی سرگرمیاں بھی ہوئیں۔ یہاں ’رنرز وال‘ بھی بنائی گئی، جس پر 26,741 شرکاء کے نام درج کیے گئے۔ اس دیوار پر ’رکنا منع ہے‘ کا پیغام درج تھا، جو ہر رنر کو حوصلہ دے رہا تھا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے این سی سی کے 1,500 سے زائد کیڈیٹس اور مسلح افواج کے 900 سے زیادہ اہلکاروں نے تعاون کیا۔ اس کے علاوہ دہلی میٹرو نے بھی شرکاء کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی۔

وزیراعظم کے فٹ انڈیا مہم کو نئی رفتار

صبح 5 بجے ہاف میراتھن کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا، جس کے بعد 6 بجے 10 کلومیٹر اور 7 بجے 5 کلومیٹر کی دوڑ منعقد ہوئی۔ نریندر مودی کی فٹ انڈیا موومنٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے سولجراتھون نے فٹنس اور قومی وقار کو نئی پہچان دی۔ سی ایم ڈی اپیندر رائے نے اس دوڑ کی قیادت کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ایک مضبوط ملک کے لیے شہریوں کا فِٹ اور متحد ہونا بے حد ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

2 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

3 hours ago