اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقدہ “کردار سازی اور خوشحالی کی بنیاد: تعلیم” آچاریہ کُلم کے 13ویں سالانہ تقریب میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف، اُپندر رائے نے شرکت کی۔اس شاندار پروگرام میں بابا رام دیو نے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپندر رائے کا استقبال کیا اور انہیں اسٹیج پر مدعو کیا۔بابا رام دیو نے ان کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’جناب اُپندر رائے میرے پرانے شناسا ہیں۔ گزشتہ 25 برسوں سے وہ ہمارے سفر میں ہمارے ساتھ ہیں۔‘‘ اس موقع پر سی ایم ڈی اُپندر رائے نے ’’کردار سازی اور خوشحالی کی بنیاد: تعلیم‘‘ پروگرام کے اسٹیج سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم، کردار سازی اور خوشحالی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک صفر سے چوٹی تک کے سفر کی علامت ہے، جو بابا رام دیو کی رہنمائی میں ممکن ہوا۔
سی ایم ڈی اپیندر رائے نے کہا، ’’میں یہاں کردار سازی پر اپنی بات رکھوں گا۔ ہمارے ملک میں سردار پُورَن سنگھ ہندی ساہتیہ کے معروف مصنف رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں صرف چار ہی مضامین لکھے۔ اُن کا ایک مضمون ہے —آچرن کی سبھیتا (یعنی کردار کی تہذیب)۔ ہم نے یہ مضمون بارہویں جماعت میں پڑھا تھا۔’آچرن کی سبھیتا‘میں جو کہانی ہے، وہ کردار کی منظر کشی کرتی ہے۔اس میں ہم نے پڑھا کہ ایک دریا ط میں تغیانی تھی، سیلاب آیا ہوا تھا۔ ایک کشتی میں ایک امیر خاندان سوار تھا۔ تیز بہاؤ کی وجہ سے اُس کشتی سے اُس خاندان کی ایک خاتون گر گئی۔ وہ عورت بچنے کے لیے اپنے رشتے داروں کو پکارتی رہی، مگر کسی نے اپنی جان کو داؤ ں پر نہیں لگایا۔تب ایک غریب ملاح کے ساتھی لڑکے نے اُسے دیکھا اور چھلانگ لگا کر اُس عورت کو بچا لیا۔ ذرا سوچیے! ایک غریب ملاح کا اُس عورت سے کوئی رشتہ نہیں تھا، وہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا تھا۔ لیکن جو لوگ عورت کے اپنے تھے، اُن میں سے کسی نے بھی اپنی زندگی داؤں پر نہیں لگائی۔اس کہانی کے ذریعے سردار پُورَن سنگھ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر جو کردار اور کرداری صفات ہوتی ہے، وہ کسی بازار میں نہیں ملتا، نہ ہی وہ کسی اسکول کی کتاب میں پڑھایا گیا ہوتا ہے۔ لیکن وہ خودبخود انسان سے نکل کر سامنے آتا ہے۔ یہی ہے اصلی کردار،جو ہر انسان میں ہونا چاہیے۔‘‘
بابا رام دیو نے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی ستائش کی
بابا رام دیو نے اسٹیج پر سی ایم ڈی اپیندر رائے کی محنت اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے کہا،
’’اپیندر رائے جی نے صفر سے شروعات کر کے ایک بڑا میڈیا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ ان کی محنت اور لگن قابلِ تعریف ہے۔‘‘اس موقع پر دونوں کے درمیان گرمجوشی بھرے لمحات دیکھنے کو ملے، بابا رام دیو نے سی ایم ڈی اپیندر رائے کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
آچاریہ کُلم کا شاندار سالانہ تقریب کا انعقاد
اس پروگرام میں ثقافتی پیشکشوں کاایک مثبت ماحول دیکھنے کو ملا۔ بابا رام دیو نے تعلیم اور یوگا کے فروغ میں آچاریہ کُلم کے کردار کو اجاگر کیا۔سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے بھی نوجوانوں کو تعلیم اور اخلاقیات کی جانب راغب کرنے کی اپیل کی۔یہ پروگرام نہ صرف تعلیم بلکہ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ کی علامت بھی رہا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
28 سے 30 ستمبر تک ہونے والی ہڑتال پانچ روزہ بینکنگ ہفتے سمیت کئی مطالبات…
لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…
بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…
ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…
گجرات کے کچھ میں واقع کھاوڑا رینیوایبل انرجی پارک کو ملا الگ پن کوڈ اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…