-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندر رائے نے ڈی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی بی ایس ایف، سوجوئے تھاؤسین، آئی پی ایس سے ملاقات کرکے چینل کے لانچنگ پروگرام کے لئے مدعو کیا۔ اس دوران نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین نے ڈی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی بی ایس ایف، سوجوئے تھاؤسین کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے ’بھارت ایکسپریس‘ کے افتتاحی پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیا۔
’بھارت ایکسپریس‘ کے چیئرمین اوپیندر رائے آج رائے پور پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران گروپ ایڈیٹراورڈائریکٹر سدیش تیواری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے کا رائے پور ہوائی اڈے پر بھارت ایکسپریس کی مقامی ٹیم نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس سے قبل سینئر صحافی اوپیندر رائے نے منگل کو ہماچل پردیش کے وزیراعلی سکھوندرسنگھ سکھو، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور کئی مرکزی وزرا سے بھی ملاقات کی تھی اورانہیں نیوز چینل کے ‘ویژن دستاویز’ اوران کی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں پیش کی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوز چینل کے لانچ پروگرام میں مدعو کیا تھا۔
اس سے پہلے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران اوپیندر رائے نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرکو ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘سچائی، ہمت، لگن’ سے واقف کرایا اور ‘بھارت ایکسپریس’ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور ‘نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت میں جلد ہی بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…