بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے نے بدھ کے روز آئی پی ایس افسر (ڈی جی سی آئی ایس ایف) شیل وردھن سنگھ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران سینئر صحافی اوپیندر رائے نے جلد ہی (یکم فروری، 2023) لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ‘بھارت ایکسپریس’ کو افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا۔
اس کے ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ‘ستیہ، ساہس، سمرپن’ سے واقف کرایا اورانہیں ‘بھارت ایکسپریس کا وژن دستاویز پیش کیا۔ وہیں سینئر صحافی اوپیندر رائے نے آئی پی ایس افسر (ڈی جی سی آئی ایس ایف) شیل وردھن سنگھ کو اپنی کتابیں ‘ہستکشیپ’ اور’نظریہ’ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندررائے کی باتوں کو غور سے سنا اور اپنی نیک خواہشات پیش کی۔
واضح رہے کہ اوپیندر رائے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نام سے میڈیا لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کو اب وہ اپنے نجی میڈیا گروپ کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کریں گے۔ تاکہ سماج میں صحافت کی سمت، سماجی بیداری کا بنیادی اقدار برقرار رہے۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ اپنے میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فورم کو وقت کے حساب سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخبار اور ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…