قومی

Badhta Bihar Conclave: ”نتیش کمار تاریخ ہوگئے“، ’بڑھتا بہار کانکلیو‘ میں کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ کا بڑا دعویٰ

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کماراب تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ بات بہارکانگریس کے صدراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش یرساد سنگھ نے بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے ’بڑھتا بہار کانکلیو‘ میں یہ بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اکھلیش پرساد سنگھ نے بہارسے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ نتیش کمارجب سے وزیراعلیٰ بنے ہیں تب سے بہار کو اسپیشل پیکیج کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ بہارمیں ڈبل انجن کی سرکارہے۔

اکھلیش پرساد سنگھ نے’بڑھتا بہارکانکلیو‘ میں بھارت ایکسپریس کے اینکرسمت جھا سے بات چیت میں پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کا موضوع اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بہارتعلیمی سطح پرمسلسل پیچھے ہورہا ہے۔ طلبہ لگاتاردوسری ریاستوں میں پڑھنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی بہارتھا، جہاں 27 فیصد چینی کا پروڈکشن ہوتا تھا۔ وہیں اب 2 فیصد سے نیچے چلا گیا ہے۔ بہارمیں ترقی کا ایجنڈا پیچھے چلا گیا ہے۔

بہارمیں ترقی سے زیادہ ذات پات کے ایجنڈے پر دھیان: اکھلیش سنگھ

بہارمیں مذہبی سیاست اورذات پات پرمبنی مردم شماری سے متعلق سوال پرکانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ یہاں پرترقی سے زیادہ ذات کے ایجنڈے پر دھیان دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ذات اورمذہب کا ایجنڈا جب تک رہے گا، تب تک ترقی کا ایجنڈا پیچھے چھوٹتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کانگریس نے کبھی مذہب کی سیاست نہیں کی۔ کانگریس کبھی ذات پات کی سیاست بھی نہیں کی۔ آپ آئین دیکھ سکتے ہیں کہ کبھی بھی ذات اور مذہب کی بات کانگریس پارٹی نے نہیں کی ہے۔

قابل ذکرہے کہ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک نے’بڑھتا بہارکانکلیو‘ کا بہارکے دارالحکومت پٹنہ واقع چانکیہ ہوٹل میں کیا جارہا ہے۔ اس میں جے ڈی یو، بی جے پی اورکانگریس سمیت دیگرپارٹیوں کے تمام بڑے لیڈران اوربہارکی ہستیاں شامل ہورہی ہیں، جن سے ہمارے اینکربہارکی سیاست اوریہاں کے حالات حاضرہ کے موضوع پر بات چیت کررہے ہیں۔ آزادی کے بعد بھی بہارسے متعلق مانا جاتا ہے کہ یوپی ایس سی کے امتحان میں بہارکے طلبا کا جلوہ سب سے زیادہ رہا ہے۔ وقت کے ساتھ بہارمیں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کوملا۔ آج بہارمیں تمام ایسے موضوع ہیں، جن کا حل تلاش کیا جانا باقی ہے۔ کئی ایسے مسائل ہیں، جن کی آوازعوامی نمائندوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ بہارکی عوام کی یہی آوازبن کربھارت ایکسپریس پہنچا ہے آج بہارکی راجدھانی پٹنہ میں۔ جہاں ’بڑھتا بہارکانکلیو‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دوپہرتین بجے سے رات 8 بجے تک ہونے والے اس پروگرام میں بہارسے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بھارت ایکسپریس ملک کے معروف میڈیا اداروں میں سے ایک ہے، جوکہ ملکی پروگرام سے متعلق پل پل کے اپڈیٹ کے لئے بنے رہئے بھارت ایکسپریس کے ساتھ۔

-بھارت ایکسپریس

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

28 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

35 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

52 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago