نئی دہلی: قومی یکجہتی اور ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے وژن کو فروغ دینے کیلئے بھارت بھارتی تنظیم نے ایک تاریخی ملک گیر اتحاد مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کا مقصد تعلیمی اداروں میں قومی ہم آہنگی، ثقافتی ربط اور اتحاد کا پیغام پھیلانا ہے۔
جموں و کشمیر سے خصوصی آغاز
یہ پانچ روزہ مہم جموں و کشمیر سے شروع ہوئی، جس کی قیادت آرگنائزیشن کے قومی جنرل سکریٹری جناب جگن ناتھ کنجیہاری اور شمالی ہند کے پربھاری انچارج الحاج محمد عرفان احمد نے کی۔ یہ دورہ خاص طور پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ریاستوں کے انضمام میں تاریخی خدمات کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔
سورت میٹنگ سے ملک گیر منصوبہ
محمد عرفان نے بتایا کہ اس مہم کا تصور رواں سال جون میں سورت میں ہونے والی آل انڈیا میٹنگ میں پیش کیا گیا، جہاں فیصلہ ہوا کہ بھارت بھارتی نیشنل انٹیگریشن پروگرام کو 150 یونیورسٹیوں، بڑے تعلیمی اداروں (IIT، IIM) اور 150 بڑے شہروں میں لانچ کیا جائے۔ اس کا مقصد ملک کی ثقافتی و لسانی تنوع کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں میں اتحاد کو فروغ دینا ہے تاکہ تعلیمی کیمپس ’’منی بھارت‘‘ کی جھلک پیش کریں۔
اہم ملاقاتیں اور تعاون کی یقین دہانی
جموں کے دورے کے دوران بھارت بھارتی ٹیم نے اہم تعلیمی شخصیات، سرکاری افسران اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ عرفان احمد نے ملاقاتوں کے نتائج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھی پیش کیے، جنہوں نے آئندہ پروگرامز کیلئے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر کشمیر انچارج ڈاکٹر اشوک کول، راشدہ میر اور دیگر شخصیات بھی موجود رہیں۔
تعلیمی اداروں اور سیاسی قیادت سے روابط
بھارت بھارتی ٹیم نے IIT جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گورجی، کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر عہدیداران سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسی دوران بی جے پی ہیڈکوارٹرز میں پارٹی کے نائب صدر راجیو چرک سے ملاقات ہوئی، جس میں مہم کی کامیابی کیلئے سیاسی اور انتظامی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
پریس کانفرنس اور مستقبل کے اہداف
دورے کے اختتام پر گاندھی نگر میں بھارت بھارتی کے دفتر میں پریس کانفرنس ہوئی، جس میں سینئر شہری، ثقافتی شخصیات اور تنظیمی اراکین شریک ہوئے۔ جیوانند شرما نے کہا ’’بھارت بھارتی صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ اتحاد میں تنوع اور ناقابل شکست قومی جذبے کی علامت ہے۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ مہم کو جموں و کشمیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور ثقافتی فخر کو فروغ دیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…
اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا یہ ہے کہ شہریوں کے لیے…
اسرائیلی وزیر اعظم نے نیویارک کے میئر زوہران ممدانی پر یہود مخالف جذبات کو ہوا…
مرکزی وزیر ہرش ملہوترا نے نئی دہلی سے ’یوتھ سیفٹی اینڈ اسمارٹ موبلٹی مہم 2026‘…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…