قومی

Mehul Choksi’s extradition: ہندوستان آئے گا بھگوڑا میہل چوکسی! بیلجیم کی عدالت نے دی حوالگی کومنظوری

بیلجیم کی عدالت نے بھگوڑے تاجرمیہل چوکسی کی حوالگی کومنظوری دے دی ہے۔ چوکسی اوراس کا بھانجا نیرومودی، دونوں ہی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالے کے معاملے میں ہندوستان میں وانٹیڈ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عدالت نے ہندوستان کے حوالگی کی اپیل کو درست ٹھہراتے ہوئے ایک ابتدائی حکم جاری کیا ہے۔ اینٹورپ (بیلجیم) کی ایک عدالت نے حکم دیا اور اس کی گرفتاری کو ہندوستان کی گزارش کی بنیاد پر درست قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کے لئے چوکسی کو واپس لانے کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔

ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع

حالانکہ افسران کے مطابق، میہل چوکسی کے پاس ابھی اوپری عدالت میں اپیل کرنے کا متبادل موجود ہے۔ ایک افسر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وہ فوراً ہندوستان نہیں لایا جائے گا، لیکن عمل کا پہلا اور بہت اہم مرحلہ پارہوگیا ہے۔

دونوں فریق کی دلیلیں سن کرعدالت کا فیصلہ

اینٹورپ کورٹ نے جمعہ کے روزہندوستانی فریق کی طرف سے بیلجیم کے استغاثہ فریق اور میہل چوکسی کی قانونی ٹیم کی دلیلیں سنیں۔ عدالت نے مانا کہ ہندوستان کے حوالگی کی اپیل اورمیہل چوکسی کی گرفتاری درست ہے۔ 65 سالہ میہل چوکسی کو11 اپریل کواینٹورپ پولیس نے سی بی آئی کے حوالگی اپیل پرگرفتارکیا تھا۔ وہ گزشتہ چار ماہ سے بیلجیم کی جیل میں بند ہے۔ چوکسی نے کئی عدالتوں میں ضمانت کے لئے عرضی داخل کی، لیکن ہربار اس کی عرضی خارج کردی گئی۔

پی این بی افسران کی ملی بھگت سے کی گئی دھوکہ دہی

ہندوستان نے اینٹورپ کورٹ میں میہل چوکسی کے خلاف مضبوط ثبوت اورقانونی دلیلیں پیش کیں، جس میں اسے 13,850 کروڑ روپئے کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالے کا اہم ملم بتایا گیا۔ سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ میہل چوکسی نے پی این بی افسران کی ملی بھگت سے فرضی لیٹر انڈرٹیکنگ (ایل اویو) جاری کرکے غیرملکی بینکوں سے بغیرکسی سیکورٹی کے لون حاصل کئے۔ بعد میں اس رقم کو شیل کمپنیوں میں ٹرانسفر کرکے منی لانڈرنگ کی گئی۔

سنگین دفعات میں درج ہیں الزام

ہندوستان نے میہل چوکسی پردھوکہ دہی، مجرمانہ سازش، ثبوت برباد کرنے اوربدعنوانی کے خلاف کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ اس پرآئی پی سی کی دفعہ 120 بی، 201، 409، 420، 477 اے اورکرپشن کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 7 اور 13 کے تحت معاملہ درج ہے۔

–بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago