قومی

PM Modi in Karnatka: وزیر اعظم مودی نے کرناٹک کے دورے پرکہا- ووٹ بینک اور سیاسی مفاد کے لئے کچھ جماعتوں نے زبان کا کھیل کھیلا

PM Narendra Modi: کرناٹک اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی آج (25 مارچ) کرناٹک دورے پر پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے یہاں چکبالاپورمیں  میں موکشگنڈم ویشویشوریا سمادھی پرپھول چڑھائے۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلی بسواراج بومائی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

وزیر اعظم مودی نے مدھوسودن سائیں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کرنے کے علاوہ ایک عوامی جلسے کو بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں ملک نے ترقی یافتہ کرنے کا عزم کیا ہے۔ کئی بار لوگ پوچھتے ہیں کہ ہندوستان اتنے کم وقت میں ترقی یافتہ کیسے ہوگا؟ اتنے چیلنجز ہیں، اتنے کام ہیں، یہ اتنے کم وقت میں یہ کیسے پورا ہوگا؟ اس سوال کا ایک ہی جواب ہے سب کا پریاس۔’

گزشتہ 9 سالوں میں صحت خدمات سے متعلق ایمانداری سے کام ہوا

 وزیراعظم نریندر مودی نے صحت خدمات سے متعلق کہا کہ ‘گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان میں صحت خدمات سے متعلق بہت ایمانداری سے، بہت محنت سے کام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملک میں میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق دیگر ریفارم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ‘چکا بلاپور کی زمین نے لوگوں کو تعلیم اور صحت فراہم کرکے انسانیت کی خدمت کے مشن کی پرورش کی ہے۔ یہ حصولیابیاں نایاب رہی ہیں۔ ساتھ ہی آج یہاں جسے میڈیکل کالج کا افتتاح کیا جا رہا ہے، وہ اس بڑے مشن کو مزید مضبوط کرے گا۔’ ہماری کوشش ہندوستان کے ہیلتھ کیئر انفرااسٹرکچر کو بڑھانے کا رہا ہے۔ ہم نےغریب مڈل کلاس کی صحت کو ترجیح دی ہے۔ ہم نے ملک میں سستی دواؤں کی دوکانوں، جن اوشدھی مرکز کھولے ہیں۔

کرشنا راج پورا میٹرو لائن کا بھی کریں گے افتتاح

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج ہی دوپہر میں تقریباً ایک بجے بنگلورو میٹرو کی وائٹ فیلڈ (کادوگوڈی) سے کرشنا راج پورہ میٹرو لائن کا افتتاح کریں گے اور میٹرو میں سواری بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے دونگیرے میں بی جے پی کی وجے سنکلپ یاترا کا اختتام کریں گے۔ اس دوران وہ ایک بڑی ریلی کو بھی خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، وہ وہاں روڈ شو بھی کرسکتے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago