قومی

PM Modi Sitamarhi Rally : سیتامڑھی میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے قبل عوام نے کہا- ”ووٹ دے کر قرض چکائیں گے“

سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی سے قبل ہی عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ نہ صرف ریلی کے منتظر ہیں بلکہ مودی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور سیتا ماتا کے لیے مجوزہ عظیم الشان مندر کی تعمیر پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ”وہ ووٹ دے کر مودی جی کا قرض چکائیں گے“۔ وزیر اعظم مودی نے سیتامڑھی دورے سے قبل ایک پیغام میں کہا کہ ”بہار کے عوام ترقی یافتہ بہار کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں بھی این ڈی اے کو بھاری اکثریت سے جیت دلائیں گے۔ میں سیتامڑھی اور بیتیا کی عوامی ریلیوں میں اپنے بھائی بہنوں کا آشیرواد لینے جا رہا ہوں“۔

سیتامڑھی کے عوام کے مطابق وزیر اعظم کی آمد علاقے کے لیے اعزاز ہے۔ ایک مقامی شہری نے کہا کہ ”ہمیں ترقی کرنے والی حکومت چاہیے اور مودی جی اور نتیش کمار کی جوڑی بہار کو ترقی کی راہ پر لے جا رہی ہے۔ ہم سب ان کا خیرمقدم کریں گے اور ان کا خطاب سننے کے لیے بے تاب ہیں“۔ ایک اور شہری نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم جانکی مندر کے حوالے سے کوئی اہم اعلان کریں گے۔ سیتامڑھی میں جانکی مندر ماں سیتا کی جنم بھومی سے جڑا ایک مقدس مقام ہے، جہاں کے عوام برسوں سے اس کی عظیم الشان تعمیر کے خواہاں ہیں۔

ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ ایک خاتون نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا کہ “یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ماں جانکی کی دھرتی پر خود وزیر اعظم نریندر مودی آ رہے ہیں۔ ہم ان کے استقبال کے لیے یہاں آئے ہیں۔ مودی جی کا نام ہی ہمارے لیے کافی ہے۔”

ایک اور خاتون نے کہا کہ “میں وزیر اعظم مودی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سیتامڑھی میں ماں سیتا کے لیے عظیم الشان مندر بنانے کی بات کہی۔ ہم ان کے ساتھ ہیں، پورا سیتامڑھی ان کے ساتھ ہے۔” عوامی جوش و خروش کے درمیان، کئی لوگوں نے مودی کو “دیوتا” سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایودھیا میں رام مندر کی شاندار تعمیر ہوئی، ویسے ہی سیتامڑھی میں سیتا ماتا کے جنم استھل پر ایک عظیم مندر تعمیر ہونا چاہیے۔

جب اپوزیشن کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک شخص نے کہا کہ “ہم جنگل راج واپس نہیں چاہتے۔ این ڈی اے کی حکومت نے ترقی کی ہے اور ہم ووٹ دے کر مودی جی کا قرض چکائیں گے“۔ سیتامڑھی کے عوام کے مطابق، پورا شہر اس وقت این ڈی اے کے حق میں ہے اور وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago