قومی

Shaista Parveen: کیا عتیق کے قتل سے پہلے شائستہ نے سی ایم یوگی کو لکھا تھا خط، وائرل خط میں وزیر پر سازش کا الزام

Shaista Parveen Letter to CM Yogi:  امیش پال قتل کیس میں مفرور عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کی طرف سے ایک خط منظر عام پر آیا ہے، جو انہوں نے امیش پال قتل کیس کے بعد 27 فروری کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجا تھا۔ شائستہ نے اس خط میں لکھا تھا کہ امیش پال قتل کیس میں ان کے شوہر عتیق احمد، بہنوئی اشرف اور بیٹے اسد کے خلاف سازش کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

شائستہ نے سی ایم یوگی کو لکھے خط میں کہا ہے، ’’سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بیٹے علیک کے شوٹر ہونے کا الزام بے بنیاد ہے۔‘‘ اس پورے معاملے کو سیاسی سازش بتاتے ہوئے، عتیق کی بیوی نے لکھا ہے، ”جب سے بی ایس پی نے مجھے پریاگ راج سے میئر کا امیدوار قرار دیا ہے، یہاں کے ایک مقامی لیڈر، جو آپ کی حکومت میں کابینہ کے وزیر نے میئر کا عہدہ برقرار رکھنے کے لئے ہم لوگوں کو الیکشن سے دور رکھنے کے لیے سازش شروع کر دی گئی تھی۔”

شائستہ نے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سازش کے تحت ایسے شخص کو قتل کیا گیا، جس کا الزام صرف اس کے شوہر اور گھر والوں پر ہی لگنا تھا۔ ساتھ ہی عتیق کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امیش پال ایم ایل اے راجو پال کے قتل کیس میں گواہ نہیں تھا بلکہ اس کے اغوا کیس میں مدعی تھا جس میں اس کی گواہی 16-17 اگست 2016 کو ریکارڈ کی گئی تھی اور کہا تھا کہ میرے شوہر (عتیق) اور بہنوئی اشرف کا امیش پال کو قتل کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں- A K Sharma: شہری ترقی کے وزیر اے کے شرما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پوری ریاست میں لہرایا جائے گا بی جے پی کا پرچم

ایس ٹی ایف آئی جی پر بھی الزام

شائستہ نے لکھا کہ پریاگ راج پولیس وزیر کے دباؤ میں کام کر رہی ہے اور عتیق احمد اور اشرف کو احمد آباد اور بریلی کی جیلوں سے لا کر راستے میں مارنے کی سازش کر رہی ہے۔ شائستہ نے خط میں الزام لگایا ہے کہ ایس ٹی ایف کے آئی جی امیتابھ یش اور پریاگ راج پولیس کمشنر رامیت شرما نے عتیق کے مخالفین سے اسے مارنے کا ٹھیکہ لیا ہے۔

سی ایم یوگی کو لکھے خط میں شائستہ نے مزید لکھا ہے، ”آپ کے مٹی میں ملانے کے بیان کے بعد انہیں میرے شوہر اور بہنوئی کو مارنے کا پورا موقع مل گیا ہے۔ اگر تم نے توجہ نہ دی تو میرے شوہر، بہنوئی اور بیٹوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ امیش پال کا 24 فروری کو قتل کیا گیا تھا اور شائستہ نے قتل کے تیسرے دن سی ایم یوگی کو خط لکھا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

23 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

56 minutes ago