-بھارت ایکسپریس
Jamia BBC Documentary Screening Row: جے این یو کے بعد اب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی وزیراعظم نریندر مودی پر بنی بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ سے متعلق ہنگامہ ہوگیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ سے متعلق 4 طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے آراے ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ دراصل، آج شام 6 بجے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی بی سی ڈاکیومنٹری دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
دہلی پولیس نے بدھ کے روز (25 جنوری) کو کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر مبینہ طور پر آج بی بی سی کی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ سے متعلق ہنگامہ کرنے کے الزام میں 4 طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چیف پراکٹر کے کہنے پر بی بی سی کی ڈاکیومنٹری سے پہلے یہ کارروائی کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ سے پرہیزکرنے کے لئے کہا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک نوٹس میں کہا کہ بغیر اجازت کے کیمپس میں طلبا کی میٹنگ یا کسی بھی فلم کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یونیورسٹی اپنے مفادات کے حامل افراد اورتنظیموں کو پُرامن تعلیمی ماحول کو خراب کرنے سے روکنے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ جامعہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی عمل کرنے پرآرگنائزروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
بی بی سی کی ڈاکیومنٹری پر تنازعہ
بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ‘انڈیا: دی مودی کوئشچن’ سے متعلق تنازعہ ہو رہا ہے۔ یہ ڈاکیومنٹری 2002 کے گجرات فسادات پر بنی ہے، جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ یہ ڈاکیومنٹری ہندوستان میں نہیں دکھائی جا رہی ہے۔ حالانکہ یوٹیوب پراس کے ویڈیو اپلوڈ کئے گئے ہیں۔ حکومت نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹراوریوٹیوب کو اس ڈاکیومنٹری کے لنک بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہندوستانی حکومت کی طرف سے اس سیریز کی مذمت کی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…