قومی

Amit Shah Inaugurates: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بستر میں جنہت کیندر کا کیا افتتاح، وزیر اعلیٰ سائے بھی  رہےموجود

چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں پیر کا دن ایک خاص پیغام لے کر آیا۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے نیتانار گاؤں میں ’شہید ویر گنڈادھور سیوا ڈیرا‘ کا افتتاح کیا۔ یہ سیوا مرکز سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد علاقے میں ترقی، روزگار اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا بتایا جا رہا ہے۔یہ دورہ اس لیے بھی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ طویل عرصے سے نکسل تشدد سے متاثر بستر میں اب حالات بدلنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ پروگرام میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے، نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ وجے شرما، ریاستی بی جے پی صدر کرن دیو اور وزیر کیدار کشیپ بھی موجود رہے۔ بڑی تعداد میں مقامی دیہاتیوں اور عوامی نمائندوں کی شرکت نے اس تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔

شہیدوں کو خراجِ عقیدت

تقریب کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے ان جوانوں کو یاد کیا جنہوں نے بستر میں امن و سلامتی قائم کرنے کے لیے اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملک ہمیشہ ان کی قربانی کو عزت کے ساتھ یاد رکھے گا۔ انہوں نے واضح کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت مل کر بستر میں مستقل امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ ترقی کا فائدہ براہِ راست آخری شخص تک پہنچ سکے۔

شہید خاندانوں سے ملاقات اور اظہارِ ہمدردی

اپنے دورے کے دوران امت شاہ نے بیجاپور میں نکسل حملے میں شہید ہونے والے دو جوانوں، کلیندر پرساد نائک اور پون کمار مانڈوی، کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے خاندانوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے غم میں شرکت کی اور یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وہاں تعینات سکیورٹی فورسز کے جوانوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی بہادری اور لگن کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی جس طرح جوان ڈٹے ہوئے ہیں، وہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے بھی کہا کہ چھتیس گڑھ اپنے شہیدوں کو ہمیشہ عزت دے گا اور ان کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بستر اب تشدد کے دور سے نکل کر امن، اعتماد اور ترقی کے نئے دور کی طرف بڑھ رہا ہے، جس میں سکیورٹی فورسز کا کردار بے حد اہم رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

17 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

35 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago