قومی

Baloch woman entered India illegally: گھریلو تشدد سے پریشان ہو کر غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئی بلوچ خاتون، تحقیقات کے بعد بھیج دیا جائے گا پاکستان

غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والی بلوچ خاتون کی وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تین اور چار سالہ دو بچیوں کی ماں حمیرا کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے سری گنگا نگر کے وجیتا سرحدی چوکی پر 17 مارچ کی صبح 5 بجے گرفتار کیا تھا۔ چار دن کی تفتیش کے بعد بھی مشترکہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

دی ٹربیون کی خبر کے مطابق مرکز سے منظوری ملنے کے بعد حمیرا کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ گھریلو تشدد سے پریشان ہو کر حمیرا نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کو عبور کرنے کی ہمت کی تھی۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے ایک موبائل فون بھی ضبط کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران حمیرا نے کہا کہ وہ گھریلو تشدد کا شکار ہے اور بلوچستان کی پریشان کن صورت حال کی وجہ سے وہاں خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتی ہے۔

گھریلو تشدد سے پریشان ہو کر اٹھایا یہ قدم

حمیرا کی شادی بلوچستان اور مسقط میں کاروبار کرنے والے وسیم سے ہوئی تھی۔ اس کے پاسپورٹ پر مسقط کا انٹری سٹیمپ تھا اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ جس کے بعد ایک محفوظ زندگی کی تلاش میں اس نے ایک عرب ملک میں پناہ لینے کی کوشش کی، تاہم اس کے شوہر نے اسے ویزا کے لیے ضروری دستاویزات دینے سے انکار کر دیا۔ لہٰذا اس نے مجبور ہو کر غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کا انتخاب کیا۔

دی ٹربیون کی خبر کے مطابق کراچی میں اپنے والدین کے گھر رہتے ہوئے اس نے ہندوستان میں داخل ہونے کے راستے آن لائن تلاش کیے۔ پھر وہ پہلے کراچی سے بہاولپور پہنچی۔ بہاولپور پہنچنے کے بعد اس نے سرحد تک پیدل ہی سفر کیا اور قریب ہی واقع ایک مزار پر رات گزاری۔ پھر وہ صبح کے وقت ہندوستانی علاقے میں داخل ہوئی، جہاں اسے بی ایس ایف اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

51 minutes ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

57 minutes ago

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

2 hours ago