بھارت ایکسپریس۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں واقع بلیا گونمنٹ لائبریری کی حالت گزشتہ کئی سالوں ناگفتہ بہ تھی اور یہ لائبریری صرف نام کی تھی، کیونکہ صاف صفائی کے ناقص انتظام کے ساتھ ساتھ یہاں معیاری کتابوں کی بھی عدم دستیابی تھی، جس کے سبب علاقہ کے تعلیم یافتہ افراد اور اسکول یا کالجز کے طلبا اس لائبریری کا رخ نہیں کرتے تھے۔ تاہم سفیر ڈاکٹر جینس درباری کی کوششوں سے ضلع کے اعلی عہدیداروں کو توجہ اس جانب مائل ہوئی۔ بلیا ضلع کے اعلی عہدیدار کے مسلسل دورے اور ان کی توجہ کے سبب اب یہ قدیم لائبریری کی حالت بہتر ہوچکی ہے ۔لائبریری کی عمارت کو رنگ و روغن کیا گیا ہے اور یہاں کئی ساری درسی اور معیاری کتابیں بھیں آچکی ہیں۔ جس کے بعد کثیر تعداد میں طلبا اور علاقہ کے لوگ مذکورہ لائبریری میں آکر مطالعہ کرنے لگے ہیں۔
اس موقع پر مذکورہ لائبرری کے ایک عہدیدار ڈوبرت رائے کہا کہ مورخہ 25 جنوری کو جب انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو اس وقت اس لائبریری کی حالت ناگفتہ تھی، وہ یہاں آکر یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے آخر اس لائبریری کی حالت ایسی کیوں ہے؟ لائبریری کے احاطہ میں صفائی نہیں تھی، تاہم چند ایام کے بعد انہیں ضلع کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی کہ جنوری کو20 سفیر ڈاکٹر جینیس درباری مذکورہ لائبریری کے دورہ پر آرہی ہیں اور وہ یہاں چند کتابیں بطورعطیہ دینا چاہتی ہیں۔
ڈوبرت رائے نے کہا کہ جب ڈاکٹر جیسنیں درباری اس لائبریری کے دورہ پر پہنچیں تو انہیں مایوسی ہوئی، اور انہوں نے مایوس بھرے لہجے میں کہا کہ میں لائبریر ی کو کتابیں نہیں دے سکتیں، کیونکہ یہاں کی حالت بہتر نہیں ہے، یہاں کسی بھی چیز کا نظم نہیں ہے تو پھر اس لائبریری میں کتابیں کیوں جمع کی جائیں؟ ڈاکٹر جینیس درباری نے اسی وقت یہ فیصلہ کیا کہ وہ اس لائبریری کی حالت کو بہتر اور شاندار بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی تو اسی وقت ضلع کی ڈی ایم کی توجہ اس جانب دلائی گئی۔
22 فروری کو ضلع کئی عہدیدار مذکورہ لائبریری آئے تو اس وقت ان تمام عہدیدار کو لائبریری کی موجودہ حالت اور اس کی قدیم تاریخوں سے واقف کرایا گیا ۔ اسی درمیان ضلع کے ڈی ایم کا تبادلہ ہوگیا۔ڈوبرت رائے کو لگا کہ جس کام کو لے کر وہ آگے بڑھ رہے تھے اب وہ پیاہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے گا ۔
ڈاکٹر جینیس درباری نے مارچ کے مہینہ میں لائبریری سے متعلق دریافت کیا، تو انہیں ساری صورتحال بتا دی گئی، اس کے بعد ضلع کے ڈی ا یم کو اس لائبرییری سے متعلق سرگرمیاں بتائں گئیں،ضلع کے تمام عہدیداروں کی مجموعی کاوشوں کی سبب آج یہ لائبربری کی حلات کافی بہتر ہے اور لوگ یہاں آکر مطالعہ کر رہے ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…