قومی

Odisha Train Accident: بالاسور میں اب ملبہ ہٹانے میں مصروف ہوئے ایک ہزار مزدور، پٹریاں بچھانے کا کام بھی شروع، 90 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں

Odisha Train Accident Update: بالاسور ٹرین حادثے میں 288 افراد کی موت اور ریسکیو آپریشن پورا ہونے کے بعد پٹریاں درست کرنے کا کام بڑے پیمانے پرجاری ہے۔ اب تک ہاؤڑہ-چنئی روٹ کی 90 ٹرینیں کر دی گئی ہیں۔ وہیں آج (4 جون) مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا اوڈیشہ جاکرزخمیوں سے ملاقات کریں گے۔

مرکزی وزیرریل اشونی ویشنونے ہفتہ کے روزبالاسورٹرین حادثہ والی جگہ پررات بھرچل رہے مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران بالاسورمیں رات بھرایک ہزارسے زیادہ مزدورملبے کوہٹانے کا کام کرتے رہے۔ ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ملازمین کو وزیرریل نے احکامات یئے۔ 7 پولکین مشین، 5 جے سی بی اور2 بڑی کرین سے بھی ملبہ ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پرچلتا رہا ہے۔ ہفتہ کی رات ایک طرف ملبہ ہٹانے کا کام چل رہا تھا تو دوسری طرف پٹریاں بچھانے کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ جلد از جلد ٹرین خدمات معمول پرلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ایک ہزارسے زائد لوگوں کو اسپتال میں کرایا گیا داخل

اوڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ریل حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 288 ہوگئی ہے۔ وہیں حادثے کے بعد اب تک کل 1175 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں سے 793 افراد کو چھٹی دے دی گئی جبکہ 382 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ سرکاری جانکاری کے مطابق، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں دیگر کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ دونوں ایکسپریس ریل گاڑیوں میں ریزرو ٹکٹ والے 2,200  سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دن جائے حادثہ کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران انہوں نے متاثرین سے اسپتال میں ملاقات بھی کی تھی۔ وزیراعظم نے حادثہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حادثہ بے حد سنگین ہے۔ قصورواروں کو اس معاملے میں بخشہ نہیں کیا جائے گا۔ وہیں، حکومت زخمیوں کی ممکن مدد کے لئے کھڑی ہے۔

کیسے ہوا یہ ٹرین حادثہ؟

بالا سور میں بہانگا بازار اسٹیشن کے قریب ہوئے اس خطرناک حادثے سے متعلق ریلوے نے جانچ کمیٹی تشکیل کردی ہے۔ حادثہ کیسے ہوا، اسے لے کرعینی شاہدین کے بیان بھی سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آؤٹرلائن پرمال گاڑی کھڑی تھی… ہاؤڑہ سے آرہی کورومنڈل ٹرین (جوکہ چنئی جارہی تھی) 300 میٹرپہلے ڈریل ہوگئی۔ کورومنڈل ٹرین کا انجن مال گاڑی پرچڑھ گیا اورکورومنڈل ٹرین کے پیچھے والے ڈبے تیسرے ٹریک پرجاگری اورتیسرے ٹریک پرتیزی سے آرہی یشونت پورایکسپریس ٹریک پرنیچے پڑے ڈبوں سے ٹکراگئی۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Air Pollution: ترقی کی راہ میں گھٹ رہا ہے بھارت کا دم! کوئلہ جلانے سے زہریلی ہو رہی ہوا، ہر سال 9 لاکھ اموات

شہر مسلسل پھیل رہے ہیں اور روزگار کی تلاش میں بڑی تعداد میں لوگ شہری…

9 minutes ago

Kathua Police Bribery Video Viral: سو روپے کی رشوت نے چھینی وردی، ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس کا ایکشن، ایس پی او برطرف

کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر 100 روپے رشوت لینے کا ویڈیو سوشل…

14 minutes ago

Supreme Court on Traffic Challan: ٹریفک چالان کی ادائیگی میں نہ کریں تاخیر، بجلی کے بل میں بھی شامل ہوسکتی ہے بقایا رقم؟ سپریم کورٹ نے دی تجویز

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…

51 minutes ago

UP Election Muslim Vote Bank: اکھلیش کے پی ڈی اے فارمولے میں اویسی کی انٹری؟ 150 نشستوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی تیاری، مسلم ووٹ پر بڑھا مقابلہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…

54 minutes ago

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

1 hour ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

1 hour ago