بحرین سے حیدرآباد جانے والی گلف ایئر کی فلائٹ جی ایف 274 کو اُس وقت ہنگامی طور پر ممبئی اتارنا پڑا جب جہاز میں بم رکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ یہ اطلاع ای-میل کے ذریعے اتوار کی صبح قریب تین بجے حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو ملی، جس کے بعد فوراً ہی تمام سکیورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں اور طیارے کو حفاظتی پروٹوکول کے تحت ممبئی کی جانب موڑ دیا گیا۔
اس فلائٹ میں 154 مسافر سوار تھے۔ گلف ایئر کا یہ جہاز ہفتہ کی رات 10:20 بجے بحرین سے روانہ ہوا تھا اور شیڈول کے مطابق اتوار صبح 4:55 بجے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حیدرآباد پہنچنا تھا، لیکن دھمکی کے پیش نظر اسے ممبئی میں لینڈ کرایا گیا۔
ممبئی ایئرپورٹ پر اتارے جانے کے بعد سکیورٹی فورسز، بم اسکواڈ اور ایئرپورٹ پولیس نے طیارے کی مکمل تلاشی لی۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والی جانچ میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی، جس کے بعد فلائٹ کو اڑان کی اجازت دے دی گئی۔ گلف ایئر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”بحرین سے حیدرآباد جانے والی فلائٹ جی ایف 274 کو حفاظتی اصولوں کے تحت ممبئی اتارا گیا۔ جہاز محفوظ اترا اور تمام سکیورٹی جانچ مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا“۔ طیارہ بعد ازاں صبح 11:31 بجے حیدرآباد پہنچا، جہاں ایئرپورٹ حکام نے تمام مسافروں کو محفوظ قرار دیا۔
حیدرآباد میں بم دھمکیوں کا سلسلہ نیا نہیں
اس سے قبل بھی حیدرآباد ایئرپورٹ پر ایسی دھمکیوں کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ جون 2025 میں فرینکفرٹ سے حیدرآباد آنے والی لفتھانزا کی پرواز کو بھی بم کی اطلاع کے بعد واپس جرمنی لوٹنا پڑا تھا۔ اسی مہینے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر بھی بم رکھنے کی جھوٹی دھمکی دی گئی تھی، تاہم جانچ کے بعد اس اطلاع کو فیک قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بیگم پیٹ ایئرپورٹ اس وقت صرف چارٹرڈ اور فوجی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سکیورٹی ایجنسیاں ای-میل بھیجنے والے کی شناخت کے لیے تفتیش میں مصروف ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی افواہوں یا جھوٹی دھمکیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایشیئن گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش…
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…
الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…
راہل راج سنگھ کا شروع سے دعویٰ رہا ہے کہ وہ اور پرتیوشا دسمبر 2016…
گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…
بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا…