نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے تال کٹورا انڈوراسٹیڈیم میں ’بدریا 2026‘ کا شاندارانعقاد جاری ہے۔ ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ اوردہلی حکومت کی میتھلی-بھوجپوری اکادمی کے مشترکہ زیراہتمام منعقد ہونے والے اس ثقافتی پروگرام میں لوک روایات، کلاسیکی راگ، کجری اورٹھمری کے دلکش سروں نے سماں باندھ دیا ہے۔ اس خصوصی ثقافتی شام میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپیندررائے بھی شریک ہوئے۔ ’بدریا 2026‘ کے اس عظیم الشان پروگرام کی مختلف خوبصورت پیشکش اورخاص لمحات کی براہ راست جھلکیاں بھارت ایکسپریس کے ذریعہ ناظرین تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
20 سے زائد نامورفن کاروں کا اجتماع
’بدریا 2026‘ کے اس شانداراسٹیج پرملک بھرسے 20 سے زائد معروف فن کاراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ معروف لوک گلوکارہ اورپدم شری ایوارڈ یافتہ مالنی اوستھی اپنی مشہورٹھمری، کجری اور روایتی لوک دھنوں کے ذریعے پروگرام کی خاص کشش بنی ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ پریا ملک، چندن تیواری، رشی سنگھ، سمردھ پاٹھک اورساتوک پاٹھک سمیت کئی معروف فن کاراپنی آوازاورموسیقی سے تال کٹورا اسٹیڈیم کوخوشی اورجشن کے رنگ میں رنگ رہے ہیں۔
راگ اورثقافت کی خوبصورت جگل بندی
یہ ثقافتی شام صرف موسیقی تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں برسات کے موسم کی روحانی، جذباتی اورفنکارانہ گہرائی کوبھی اجاگرکیا جا رہا ہے۔ پروگرام میں ساون اوربھادوں کے روایتی گیتوں، لوک رقص اورکلاسیکی راگوں کا حسین امتزاج دیکھنے کومل رہا ہے۔ سامعین لوک فن کاروں کی کتھک، راس اورمیتھلی-بھوجپوری لوک رقص کی پیشکشوں سے بھی محظوظ ہورہے ہیں۔ روایتی سازوں کی تھاپ اورلوک دھنوں نے پورے اسٹیڈیم کوایک الگ ہی رنگ میں رنگ دیا ہے۔
لوک فن اور تہذیبی ورثے کی جھلک
اسٹیڈیم کے احاطے میں ہندوستانی لوک ورثے کومحفوظ رکھنے اورلوگوں کواس سے روشناس کرانے کے لیے خصوصی لوک فن کی نمائشیں بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مانسون کے موسم سے وابستہ روایتی پکوانوں کے اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔ سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اپندررائے کے وژن کے مطابق ’بدریا‘ ہندوستانی ثقافت اورنئی نسل کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردارادا کررہا ہے۔ پروگرام کے دوران سماجی بہبود، فن اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی اہم شخصیات کو بھی اسٹیج سے اعزازسے نوازا جا رہا ہے۔
’بدریا‘ کا مسلسل دوسرا سال
دہلی میں مانسون کی رخصتی اورپروانچل کی لوک ثقافت کووقف ’بدریا مہوتسو‘ کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے۔ اس کی تاریخی شروعات یکم ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔ پہلے ایڈیشن کا افتتاح دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اورثقافتی امورکے وزیرکپل مشرا کی موجودگی میں ہوا تھا۔ اس موقع پرسی ایم ڈی اپیندررائے نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا تھا اوراس روایت کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ پہلے ایڈیشن میں مالنی اوستھی اورکنج بہاری مشرا سمیت متعدد فن کاروں نے اپنی شاندارپیشکش سے محفل کویادگاربنا دیا تھا۔ سال 2025 میں ملنے والی شاندارکامیابی اورعوامی مقبولیت کے بعد ’بدریا 2026‘ کواس سال کہیں زیادہ بڑے اورشانداراندازمیں تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف پوروانچل کی لوک ثقافت اورروایات کونئی شناخت دے رہا ہے بلکہ دارالحکومت دہلی میں ہندوستانی تہذیبی ورثے کے رنگ بھی بکھیررہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ایشین گیمز 2026 کے دوسرے دن ہندوستان نے دو تمغے اپنے نام کیے تھے۔ 10…
دوسری جانب سری لنکا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے…
فروری 2026 میں سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے بعد افغان طالبان فورسز نے پاکستانی فوجی…
بتایا جا رہا ہے کہ آئی آئی ٹی ممبئی کیمپس میں گزشتہ تقریباً 7 ماہ…
ہگلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پر ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان…
تفتیش کے مطابق سیا اور چیتن اکتوبر 2025 سے مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں…