Baba Siddique Resigns From Congress: لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کومہاراشٹرمیں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بابا صدیقی نے جمعرات (8 فروری) کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ بابا صدیقی نے سوشل میڈیا پرلکھا، “میں ایک نوجوان کے طورپرآل انڈیا کانگریس پارٹی میں شامل ہوا اوریہ 48 سالوں پرمحیط سفررہا ہے۔ آج میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (آئی این سی) کی ابتدائی رکنیت سے فوری اثرسے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جواس سفرکا حصہ رہے ہیں۔”
شیوسینا کی وجہ سے تھے ناراض!
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، بابا صدیقی، شیوسینا سے الائنس کئے جانے کی وجہ سے ناراض تھے۔ بابا صدیقی کے ایک بے حد قریبی کانگریس کے سینئرلیڈرنے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بابا صدیقی کو منانے کی کوشش کی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب شیوسینا (یوبی ٹی) کے ساتھ کانگریس پارٹی اتحاد کرلیتی ہے توپھرنظریے اوراخلاقیات کی بات کہاں باقی رہ جاتی ہے۔ آج بھی شیوسینا بابری مسجد کوشہید کئے جانے کا کریڈٹ لیتی ہے اور ادھوٹھاکرے کہتے ہیں کہ وہ ہندتوا کے نظریے پرقائم ہیں، پھرکیسے سیکولرپارٹی ان کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ حالانکہ بابا صدیقی نے اپنے استعفیٰ میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
افطار پارٹی کے لئے مشہور ہیں
بابا ضیاء الدین صدیقی سال میں ایک بارسرخیاں بٹورتے ہیں، خاص طورپر اپنی گرینڈ افطارپارٹی کے لئے، جس میں سلمان خان اورشاہ رخ خان سمیت دیگرشخصیات شرکت کرتی ہیں۔ بابا صدیقی کو بڑی افطار پارٹیاں منعقد کرنے اورفلم اورٹیلی ویژن صنعت کے سب سے بڑے ستاروں کو ایک چھت کے نیچے لانے کے لئے جانا جاتا ہے۔
کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا
ملند دیوڑا کے بعد بابا صدیقی پارٹی چھوڑنے والے دوسرے بڑے کانگریس لیڈر بن گئے ہیں۔ کچھ دن پہلے یہ خبربھی سامنے آئی تھی کہ ممبئی کے باندرہ ایسٹ سے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی اجیت پوارکی قیادت والے این سی پی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…