قومی

Union Home Minister Amit Shah: سرہند فتح دیوس پر امت شاہ کا پیغام، بابا بندہ سنگھ بہادر کو قوم اور دھرم کی حفاظت کی عظیم تحریک قرار دیا

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز ‘سرہند فتح دیوس’ کے موقع پر بابا بندہ سنگھ بہادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی قوم، مذہب اور انصاف کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تحریک کا سرچشمہ بنی رہے گی۔ انہوں نے بابا بندہ سنگھ بہادر کو ایک عظیم روحانی شخصیت اور ظلم کے خلاف لڑنے والے بے خوف مجاہد کے طور پر یاد کیا۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “دھرم کے تئیں اٹوٹ عقیدت، مادرِ وطن کے لیے مکمل قربانی اور ناانصافی کے خلاف بے مثال جرات کی علامت بابا بندہ سنگھ بہادر کے ‘سرہند فتح دیوس’ پر تمام لوگوں کو مبارکباد۔” انہوں نے کہا کہ بابا بندہ سنگھ بہادر دل سے ایک سنیاسی تھے، لیکن دھرم کی حفاظت کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ شکست جنگجو بن کر ابھرے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بابا بندہ سنگھ بہادر نے کسانوں کو متحد کر ظلم اور استحصال کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے مغلوں کو شکست دے کر خودداری، جرات اور مذہب کے تحفظ کا ایسا پیغام دیا جو آج بھی لوگوں کو حوصلہ دیتا ہے۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ شدید مظالم اور اذیتیں سہنے کے باوجود بابا بندہ سنگھ بہادر نے کبھی مذہب تبدیل کرنے کو قبول نہیں کیا اور آخر وقت تک اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ادھر شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بھی ‘سرہند فتح دیوس’ کے موقع پر بابا بندہ سنگھ بہادر اور شہید سنگھوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا بندہ سنگھ بہادر کی قیادت میں خالصہ کی جانب سے سرہند کی فتح اور وزیر خان کا خاتمہ صرف ایک سیاسی کامیابی نہیں تھی، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ گرو گووند سنگھ جی نے مظلوموں کو امرت کی طاقت دے کر ظالم حکمرانوں کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ بخشا۔

انہوں نے کہا کہ چپڑ چڑی کی مقدس سرزمین پر قائم “فتح برج” آج بھی بابا بندہ سنگھ بہادر اور شہید سنگھوں کی قربانیوں اور بہادری کی گواہی دیتا ہے۔ سکھبیر بادل نے کہا کہ سرہند فتح دیوس کے موقع پر پوری سنگت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کو عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں جنہوں نے انصاف کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سرہند کی فتح صرف کسی شہر یا علاقے کی جیت نہیں تھی، بلکہ یہ سچ کی جھوٹ پر، انصاف کی ظلم پر اور حق کی جبر پر فتح تھی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صاحبزادوں کی دردناک شہادت کے بعد خالصہ پنتھ کے اندر جو غصہ پیدا ہوا، اسی نے سرہند کی تاریخی فتح کی بنیاد رکھی۔انہوں نے بابا بندہ سنگھ بہادر اور تمام شہید سنگھوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرہند فتح دیوس ہمیں ہمیشہ ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے اور سچائی کے راستے پر چلنے کی تعلیم دیتا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

1 hour ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

11 hours ago