تلنگانہ سرکار میں وزیر محمد اظہر الدین۔(فائل فوٹو)
نئی دہلی : 17نومبر 2025 کو سعودی عرب کے شہر مدینہ سے ایک خبر آتی ہے کہ ہندوستان کے شہر حیدرآباد کے عمرہ زائرین کی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔ شروعاتی خبروں میں صرف حادثہ کی خبریں گردش کررہی تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد جب اس حادثہ میں 45افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تو اس دلدوز خبر نے ہر کس و ناکس کو غمگین کر دیا۔ لوگوں کے دلوں میں ایک دم غم کی لہر دوڑ گئی اور کئی سوال ذہن میں دوڑنے لگے اور یہ سوچنے پر مجبور کرنے لگے کہ آخر اتنا بڑا حادثہ کی کیا وجوہات رہیں۔ یہ حادثہ بس اور ڈیزل ٹینکر کے ٹکرانے سے پیش آیا۔
اپنی ایک 2منٹ 39سیکنڈ کی ویڈیوں اقلیتی امور کے وزیر محمد اظہر الدین نے بتایا کہ جوں ہی تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کو خبر موصول ہوئی کہ جو المناک حادثہ سعودی عرب کے شہر مدینہ میں پیش آیا ہے اس میں حیدر آباد کے افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکومت اور ایس عبدالنظیراحمد گورنر اندھرا پردیش نے فوری طور پر ایک وفد تشکیل دیا جس کی قیادت اقلیتی امور کے وزیر اور کانگریس لیڈر محمد اظہرالدین نے کی۔ وفد میں اظہر کے ہمرا ہ ہائی کمیشنر ڈاکٹر اعجاز، ارون چٹر جی، اقلیتی بہبود کے سیکریٹری شفیع اللہ اور ایم آئی ایم کے رکنِ اسمبلی ماجد حسین بھی شامل رہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کا بنیادی مقصد اس دکھ بھری گھڑی میں سعودی حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنا اور عمرہ کے دوران المناک بس حادثے میں جان گنوانے والے تلنگانہ کے زائرین کے اہلِ خانہ کی مدد کرنا تھا۔
مدینہ منورہ سے اظہر نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے میڈیا انچارج عدنان اشرف کو تفصیلی سے جانکاری دی۔ اظہر الدین نے وزیر اعلی ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کے قریبی اوررشتہ دار جن میں تقریبا 38سے 40افراد شامل ہیں ان کو سعودی عرب آنے کے سارے اخراجات تلنگانہ حکومت برداشت کرے گی اور حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام سے ہمارے وفد کی جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ مرحومین کی تدفین بعد نماز جمعہ جنت البقیع میں کی جائے ہمارے اس بات کو انہوں نے بغور سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی۔ لہذا حادثے میں جاں بحق ہونے والے 45 زائرین کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر ہفتہ کے روز مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ان کے رشتے دار موجود تھے۔ تدفین کا عمل جنت البقیع میں مکمل کیا گیا جہاں ان شہداء کی آخری آرام گاہ تیار کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ ریڈی کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نےمتاثرہ خاندان کے لئے ایک لاکھ روپے فی کس معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…