قومی

Azam Khan gets ‘Y category’ security again: اعظم خان کو دوبارہ ملی ’وائی کیٹیگری‘ سکیورٹی، 7 مسلح اہلکار رہیں گے تعینات

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر، اعظم خان کی ’وائی کیٹیگری‘ سیکورٹی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ سیتاپور جیل میں 23 ماہ قید کی زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ ضمانت پر رہائی پانے والے اعظم خان کو اب پھر سے سرکاری سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اعظم خان کو پہلے بھی ’وائی کیٹیگری‘ سیکورٹی دی گئی تھی، تاہم عدالت میں قصوروار قرار دیے جانے کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی اور اسی کے ساتھ ان کی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی۔ بعد ازاں کچھ عرصے کے لیے سکیورٹی بحال کی گئی تھی، مگر ان کے جیل جانے کے بعد گارڈز اور گنرز کو واپس بلا لیا گیا تھا۔ لیکن ایک  بار پھر انہیں وہی ’وائی کیٹیگری‘ تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔

7 مسلح اہلکار اور ایک جپسی تعینات

رامپور کے آر آئی ونود کمار کے مطابق، جمعہ (10 اکتوبر) کی شام سے اعظم خان کی سکیورٹی بحال کر دی گئی تھی۔ ہفتہ سے ان کی حفاظت کے لیے ایک جپسی اور 7 مسلح سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چار اہلکار گھر کی سکیورٹی سنبھالیں گے، جب کہ تین گارڈ ہمیشہ ان کے ہمراہ رہیں گے۔

پہلی رہائی کے بعد سکیورٹی لینے سے کیا تھا انکار

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو جیل سے رہائی کے بعد جب انتظامیہ نے ان کے پاس سکیورٹی اہلکار بھیجے تھے تو اعظم خان نے سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت ان کے گھر پہنچے گارڈز اور گنرز کو واپس پولیس لائن بھیج دیا گیا تھا، تاہم اس بار انہوں نے سکیورٹی قبول کر لی ہے۔

لیڈران کی آمد کا سلسلہ جاری

رہائی کے بعد سے اعظم خان کے گھر پر ملنے والوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ان سے ملاقات کے لیے عام لوگ، سیاسی کارکنان اور لیڈران بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ حال ہی میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ان کے گھر جا کر ملاقات کی تھی۔ ان کے علاوہ سوامی پرساد موریہ سمیت کئی دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی ان سے ملنے رامپور پہنچ چکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

11 minutes ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

2 hours ago